فیلڈ مارشل کی مصر کے صدر سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام میں مصر کی قیادت کے مثبت کردار کو سراہا جبکہ صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی و مسلم امہ کے امور میں فعال اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹجک مفادات کے معاملات پر قریبی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سماجی و معاشی ترقی، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے شعبوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملاقات گرمجوشی کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، دونوں فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاشی و دفاعی تعاون کے فروغ سے پاکستان، مصر اور پورے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امن و استحکام
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد جمع
فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔
قرارداد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی کو ملک کی عسکری تاریخ کا ’نیا اور سنہری باب‘ قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی اس اہم تعیناتی سے نہ صرف پاکستان کا دفاعی ڈھانچہ مضبوط ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی
متن کے مطابق اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمن ممالک کے اوسان خطا ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعیناتی پاکستان کی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابلِ تسخیر بنانے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔
شعیب صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اور سول حکومت ایک پیج پر ہیں اور قوم کو اس مضبوط عسکری قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم : چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
قرارداد میں اس بات پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ دفاعی استحکام اور داخلی امن کی بحالی ہی معاشی و معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہیں۔
قرارداد کے متن کے مطابق پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کے لیے مسلسل کاوشوں پر ایوان کو مکمل یقین ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں ملکی دفاعی نظام اہم سنگِ میل عبور کر رہا ہے۔
پنجاب اسمبلی نے چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ وہ اپنی قیادت میں ملک کو بھرپور کامیابیوں سے ہمکنار کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استحکام پارٹی پاک فوج پنجاب اسمبلی چیف آف دی ڈیفنس فورسز سول حکومت سید عاصم منیر شعیب صدیقی عسکری تاریخ فیلڈ مارشل قومی سلامتی معاشی استحکام