پی ایس ایل، دو نئی فرنچائز کے لیے نیلامی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کے آغاز میں دلچسپی کم تھی، مگر پانچ پارٹیز نے اعتماد دکھایا اور ٹیمیں خریدیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے خلاف متعدد کوششیں ہوئیں، لیکن پی ایس ایل مسلسل آگے بڑھتی رہی۔
سلمان نصیر نے بتایا کہ پی ایس ایل کے معاہدے 10 سال کی مدت کے بعد ختم ہو گئے، اور دسویں ایڈیشن کے بعد ان کی دوبارہ ویلیوایشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اب دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کی جائے گی، جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کو شہروں کے ناموں کا پول دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی ٹیم منتخب کر سکیں۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اگلے دو سال کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اسپانسر رہے گا۔ نئے معاہدے میں پچھلے معاہدے کی نسبت 505 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اور یہ ویلیو آزاد ویلیو ایشین کے تحت طے کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے لیے
پڑھیں:
ریلوے کا نئے طریقۂ کار کے تحت ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو نئے طریقۂ کار کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ریلوے حکام نے اشتہار جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلامی کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
آؤٹ سورس کے لیے منتخب ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو دڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق، ان ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔
اس سے قبل ریلوے نے 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے فنانشل بڈز طلب کی تھیں، جن کی مالیت 7 ارب 90 کروڑ روپے تک پہنچی تھی۔
تاہم، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تمام بڈز کو منسوخ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ ٹرینوں کو شفاف اوپن نیلامی کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جائے تاکہ نجی شعبے کی شمولیت کے ساتھ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ اور سروس میں بہتری لائی جا سکے۔