سلمان خان کو دہشت گرد قرار دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ، بھارتی میڈیا کا جعلی نوٹیفکیشن بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
بھارتی میڈیا میں پچھلے چند دنوں سے یہ دعویٰ زور پکڑتا رہا کہ پاکستان نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ تاہم، پاکستانی ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ بلا بنیاد اور جعلی نوٹیفکیشن پر مبنی ہے۔
یہ افواہ اس وقت پھیلی جب سلمان خان نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے “جوائے فورم 2025میں گفتگو کے دوران بلوچستان کا حوالہ دیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انہیں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا ہے۔
ان رپورٹس کے مطابق، ایک مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا، جس میں سلمان خان کو “آزاد بلوچستان کے حمایتی” کے طور پر فورتھ شیڈول میں شامل دکھایا گیا۔ تاہم، جب پاکستانی میڈیا اداروں نے اس دستاویز کا تجزیہ کیا تو اس میں کئی سنگین تضادات سامنے آئے۔
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ نوٹیفکیشن کا اجرا نمبر بالکل وہی تھا جو محکمہ داخلہ بلوچستان کی ایک پرانی اور تصدیق شدہ دستاویز پر موجود تھا۔ اس کے علاوہ، جعلی نوٹیفکیشن کی تاریخ 16 اکتوبر درج تھی، جبکہ سلمان خان نے جوائے فورم میں 17 اکتوبر کو شرکت کی تھی — یعنی دستاویز اس سے پہلے ہی “جاری” دکھائی گئی۔
مزید برآں، نوٹیفکیشن کا فارمیٹ، فونٹس، الائنمنٹ، ولدیت کا خانہ، اور شناختی کارڈ نمبر پاکستانی سرکاری معیار سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ یہاں تک کہ لفظ “بلوچستان” کے ہجے بھی غلط لکھے گئے تھے۔ سب سے واضح ثبوت وہی نقل شدہ دستخط تھے جو ایک اصل سرکاری دستاویز سے ڈیجیٹل ایڈیٹنگ کے ذریعے اٹھائے گئے تھے۔
پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع اور محکمہ داخلہ بلوچستان نے وضاحت کی کہ ایسا کوئی نوٹیفکیشن کبھی جاری نہیں ہوا، اور یہ خبر مکمل طور پر جعلی ہے۔
دوسری جانب، سلمان خان کے بیان میں دراصل کوئی متنازع بات موجود نہیں تھی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں صرف یہ کہا تھا:یہاں بلوچستان، افغانستان اور پاکستان سے لوگ کام کر رہے ہیں، اسی لیے فلمیں فوراً کامیاب ہو جاتی ہیں۔یعنی انہوں نے مختلف ممالک کے فنکاروں کے تعاون کی تعریف کی تھی، لیکن بھارتی میڈیا نے ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور ایک جھوٹا پروپیگنڈا کھڑا کر دیا۔نتیجتاً، یہ واضح ہو گیا کہ سلمان خان کو دہشت گرد قرار دینے کا دعویٰ بے بنیاد، گمراہ کن اور من گھڑت ہے، جسے جعلی دستاویز کے ذریعے پھیلایا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا سلمان خان کو
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا