مسلم ورلڈ لیگ کی اسلامو فوبیا کے خلاف کوششیں قابلِ تحسین ہیں، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
فائل فوٹو۔
صدر آصف زرداری سے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے خادم الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر زرداری نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔
انھوں نے کہا مسلم ورلڈ لیگ کی انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کوششیں قابلِ تحسین ہیں، مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابلِ تعریف اقدام ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا۔
صدر زرداری نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور کہا امن کی ہر کوشش میں پائیدار جنگ بندی، اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرِنو یقینی بنانا چاہیے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
انھوں نے کہا مسلم ورلڈ لیگ امتِ مسلمہ کے اتحاد، مکالمے اور رواداری کے فروغ میں کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان سے دوستی کو مملکتِ سعودی عرب اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا سیاسی سفر قابلِ تحسین اور متاثرکن ہے۔ ڈاکٹرالعیسیٰ نے صدر زرداری کو محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی وراثت آگے بڑھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور تعلقات کا مظہر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مسلم ورلڈ لیگ نے کہا
پڑھیں:
مسلح افواج کو بروقت کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، بزنس فورم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر): پاکستان بزنس فورم نے ملکی سرحدوں پر دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہا ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جنہوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کارروائیاں اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گا۔چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک افغانستان کے ساتھ خیرسگالی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان مخالف عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے۔ پاکستان نے چار دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی، تعلیم دی، روزگار فراہم کیا۔ آج انہی عناصر کی حمایت سے پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔سینیئر نائب صدر آمنہ اعوان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا موجودہ رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔یہ رویہ نہ صرف بھائی چارے کے جذبے کے خلاف ہے بلکہ پاکستان کی سیکیورٹی اور ترقی کے لیے براہ راست چیلنج ہے۔ فورم کے مختلف ریجنز کے چیئرمینز جس میں چیئرمین سینٹرل پنجاب ناصر ملک نے کہا کہ افواج پاکستان کی یہ فوری اور مؤثر کارروائی ایک مضبوط پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔چیئرمین جنوبی پنجاب ملک طلعت سہیل نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور امن کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔چیئرمین خیبرپختونخوا اشفاق پراچہ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں قومی یکجہتی اور مضبوط موقف کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین بلوچستان درو خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، اور ہم کسی بھی دہشتگردی کے خلاف بھرپور ساتھ دیں گے۔ پاکستان بزنس فورم کی قیادت نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو قوم کے ہر طبقے — خصوصاً کاروباری طبقے — کی مکمل حمایت کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا۔ملک میں امن و استحکام ہی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس کے لیے ہم ہر محاذ پر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔