چینی اخبار ’پیپلز ڈیلی‘ نے ریاض میں علاقائی دفتر کھول لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری نے جمعرات کے روز چینی اخبار ’پیپلز ڈیلی‘ کے صدر یو شاولیانگ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ یہ ملاقات پیپلز ڈیلی کے ریاض میں نئے علاقائی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ڈیجیٹل میڈیا، خبروں کے تبادلے، پیشہ ورانہ تربیت اور مشترکہ پروڈکشن کے شعبے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سعودی تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تدریس کا آغاز
دونوں فریقین نے سعودی وژن 2030 اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔
وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری اور صدر یو شاولیانگ نے اس موقع پر کہا کہ ریاض میں پیپلز ڈیلی کے دفتر کا افتتاح دونوں ممالک کے درمیان میڈیا اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیے سعودی وزیر اسلامی امور سے چینی سفیر کی ملاقات، اسلامی اقدار اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
نیا دفتر سعودی عرب اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی اور تعاون کی درست اور جامع کوریج فراہم کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پیپلز ڈیلی سعودی عرب چین تعلقات سعودی وژن 2030.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پیپلز ڈیلی سعودی عرب چین تعلقات سعودی وژن 2030 کے درمیان
پڑھیں:
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق دورۂ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کیمپ کے پیسوں کے منتظر ہیں، پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش ہیں۔ پی ایس بی نے اپنے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 40 ڈالرز ڈیلیز دینے کا کہا ہے۔
پی ایچ ایف کے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے انٹرنیشنل ڈیلی ادا کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم آج شب ارجنٹائن کے لیے روانہ ہوگی۔