عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے دفاع وطن کے نئے باب رقم کیے، اکرام راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دفاع وطن کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ پاک فوج کی جرات مندانہ حکمت عملی، دشمنوں کو منہ توڑ جواب اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے بے مثال عزم نے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر مزید بلند کر دیا ہے۔ اب دنیا کی بڑی طاقتیں بھی پاکستان کے کردار کو تسلیم کر رہی ہیں اور بین الاقوامی فیصلوں میں پاکستان سے مشاورت کو ضروری سمجھتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن کے دفتر میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر سلیم میمن کی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرنے کیلئے آمد پر کہی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی، اقتصادی صورتحال اور تاجر برادری کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اکرام راجپوت نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی جانب سے دہشت گرد حملوں کے خلاف جس جرات، دانش مندی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کا دفاع کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ پاک فوج کے جوان اور افسران قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں سے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی مقروض ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور وژن نے نہ صرف فوجی اداروں میں نئی روح پھونکی ہے بلکہ پاکستان کی عسکری و سفارتی پوزیشن کو بھی مستحکم کیا ہے۔ ان کی بہادرانہ قیادت نے قوم کو اعتماد، استحکام اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ اس موقع پر حیدرآباد اسمال ٹریڈرز کے صدر سلیم میمن نیاکرام راجپوت کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے انتخاب کو صنعت و تجارت کیفروغ میں اہم پیشرفت قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے پاک فوج
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ترین بین الاقوامی فورم پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا
شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کے لیے دعوت دینے لگے تو انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپنے پسندیدہ پاکستانی فیلڈ مارشل کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو یہاں موجودنہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میراسلام پہنچا دیجے گا۔ اس حوالے سے تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ دنیا کی سب سے طاقتور شخصیت کی جانب سے ایک بین الاقوامی فورم پر فیلڈ مارشل کے لیے کہے گئے یہ بے مثال الفاظ پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی اور عظیم اعزاز سے کم نہیں۔
امریکی صدر امن کے علم بردار اور سب سے زیادہ امن نو بیل انعام کے مستحق ہیں، شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف کاخطاب
مزید :