وائناڈ دنیا کی بہترین کافی پیدا کرنے پر بھی جائز دام سے محروم ہے، پرینکا گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کسانوں سے ملاقات نہایت دلچسپ رہی، یہاں کافی کی بے شمار اقسام اگائی جارہی ہیں اور کسان اپنی محنت سے کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک بار پھر مقامی کسانوں کے مسائل پر توجہ دلائی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وائناڈ کے کسان نہ صرف دنیا کی بہترین کافی اگاتے ہیں بلکہ وہ اپنی محنت اور جدت کے ذریعے دیہی معیشت میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وائناڈ کے پُرعزم اور کامیاب کافی کسانوں سے ملاقات نہایت دلچسپ رہی، یہاں کافی کی بے شمار اقسام اگائی جا رہی ہیں اور کسان اپنی محنت سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں، تاہم اب بھی کافی کاشت کاروں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے، جن میں سے چند معاملات میں نے متعلقہ وزارتوں سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ دنیا کی بہترین کافی وائناڈ میں اگتی ہے، یہاں تک کہ کیرالہ کی کل کافی پیداوار کا تقریباً 85 فیصد اسی علاقے سے آتا ہے، یہاں کی روبسٹا کافی کو بین الاقوامی سطح پر ایوارڈ ملے ہیں مگر افسوس یہ ہے کہ جس نرخ پر یہ بیرونِ ملک فروخت ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں کسانوں سے خرید کے دام بہت کم ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مثالی طور پر کسانوں کو اپنی پیداوار براہِ راست بہتر نرخوں پر فروخت کرنے کا موقع ملنا چاہیئے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو ایسا نظام وضع کرنا چاہیئے جو کسانوں کو عالمی سطح پر اپنی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں پرینکا گاندھی کافی کے کھیتوں میں کسانوں سے بات چیت کرتی نظر آ رہی ہیں، وہ مختلف اقسام کے بیج اور پودوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہیں اور کسان انہیں یہ بتا رہے ہیں کہ وائناڈ کی مخصوص آب و ہوا کافی کے ذائقے کو منفرد بناتی ہے۔ ویڈیو میں وہ کسانوں کے ساتھ خصوصی برتنوں کا بھی جائزہ لے رہی ہیں، جو غالباً کافی پینے کے ہیں۔ یہ ویڈیو ان کے حالیہ دورہ وائناڈ کی ایک اور کڑی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 10 اکتوبر کو ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کیرالہ کے ضلع کوزیکوڈ کے تروومباڈی قصبے کے قریب اناکمپویل گاؤں کے کارمل ایگرو فارم میں "فارم اسٹے ٹورزم" کے منصوبے سے وابستہ کسانوں سے ملی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری ایجنسیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ فارم اسٹے سیاحت کو فروغ دیں تاکہ شہری بچوں کو فطرت سے قریب لایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پرینکا گاندھی انہوں نے رہی ہیں
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔
ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔
انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ