ریئر ارتھ اور دیگر متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات ایک جائز قدم ہیں، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کے خلاف اضافی محصولات سمیت دیگر پابندیوں کے اقدامات کے حالیہ امریکی اعلان کے حوالے سے نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین نے چین پر 100 فیصد محصولات سمیت دیگر پابندیاں عائد کرنے کی امریکی دھمکی پر اپنی پوزیشن واضح کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ریئر ارتھ اور دیگر متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات ایک جائز قدم ہیں جو چینی حکومت نے اپنے برآمدی کنٹرول کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے قوانین اور ضوابط کے مطابق اٹھائے ہیں۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے، چین نے ہمیشہ مضبوطی سے اپنی قومی سلامتی اور مشترکہ بین الاقوامی سلامتی کی حفاظت کی ہے۔

چین کی برآمدی کنٹرول پالیسی برآمدات پر پابندی نہیں ہے۔ ہم عالمی سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھتے ہوئے شرائط کو پورا کرنے والی درخواستوں کی منظوری جاری رکھیں گے۔ ان اقدامات پر عمل درآمد سے قبل چین نے دو طرفہ ایکسپورٹ کنٹرول ڈائیلاگ میکنزم کے ذریعے امریکہ کو آگاہ کیا۔ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں کے حوالے سے چین کا موقف مستقل ہے۔ اگر لڑائی ہوئی تو ہم آخری دم تک لڑیں گے۔

بات چیت کرنی ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ گزشتہ چار اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے ادوار نے ثابت کیا ہے کہ چین اور امریکہ باہمی احترام اور مساوی مشاورت کی بنیاد پر اپنے مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ نئی پابندیوں کی دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ چین کے ساتھ بات چیت کا یہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا امریکی جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کرنے کا اعلان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز چین کی اشیاء کی درآمد و برآمد 33.