افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشت گرد ہلاک ، پاک فوج کے5 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہید حوالدار منظور حسین کی عمر 35 سال اور ضلع غذرگلگت بلتستان کے رہائشی تھے، شہید سپاہی نعمان الیاس کیانی کی عمر 23 سال اورضلع پونچھ آزادکشمیر سے تعلق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے 24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہید حوالدار منظور حسین کی عمر 35 سال اور ضلع غذرگلگت بلتستان کے رہائشی تھے، شہید سپاہی نعمان الیاس کیانی کی عمر 23 سال اورضلع پونچھ آزادکشمیر سے تعلق تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی محمد عادل کی عمر 24 سال اور ضلع قصور کے رہائشی تھے، شہید سپاہی شاہ جہاں کی عمر 25 سال ضلع وہاڑی کے رہائشی تھے، شہید سپاہی علی اصغر کی عمر 25 سال اور ضلع پاک پتن کے رہائشی تھے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ترکیہ میں پاک افغان مذاکرات کے باوجود فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان مسلسل افغان حکومت سے اپنی سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کا کہہ رہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرے گی، افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے روکے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں، سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ویژن عزم استحکام کے تحت خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آپریشن غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے پوری رفتار سے جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے رہائشی تھے دراندازی کی سال اور ضلع شہید سپاہی پاک فوج کے میں پاک کی عمر ایس پی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔