پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اتوار کو پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے صوبائی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، صوبے سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے اور 12 لاکھ مہاجرین اب بھی ہیں جن کو باعزت بھجوائیں گے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور گذشتہ حکومت میں وہ میڈیا کے محاذ پر تھوڑے کمزور تھے تاہم جو غلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبہ کو نقصان نہ پہنچے۔
وزیراعلی نے کہا کہ انہیں کسی کے خلاف نہیں اتارا گیا، ہم تو قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، انصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کرینگے۔
وزیر اعلی نے پاک افغان حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا، کے پی سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے، صوبے میں 12 لاکھ مہاجرین اب بھی موجود ہیں انہیں باعزت طریقے سے بھجوایا جائیگا، افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل تیز کرنے کے لیے تھری فور ونڈو آپریشن کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت چلانے نہیں تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت نہ ملا تو مشاورت سے کابینہ کی تشکیل کی جائے گی تاہم چیف سیکرٹری اور آئی جی فی الحال یہی رہیں گے اور انکی تمام توجہ امن وامان ترقیاتی کاموں اور گڈ گورننس پر ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کابینہ کے اہل اور نا اہل ارکان کے بارے میں بانی کو بتاؤنگا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے صرف مزمل اسلم کو کابینہ کے لیے کںفرم کیا ہے، بحثیت ورکر پارٹی تنظیم اور وزیراعلی کے طور پر صرف بانی کو جوابدہ ہوں۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایڈوائزری کونسل کے قیام کی بات نہ تو پارٹی میں ہوئی نہ کسی نے بات کی اور سول پاورز ایکشن ان ایڈ کے خاتمے کا فیصلہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کا حکم دے دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو فری ہینڈ دے دیا ،سہیل آفریدی کو اپنی کابینہ اپنی مرضی سے بنانے حکم ۔24نیوز کے مطابق بانی تحریک انصاف نے حکم دیا ہےکہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے لئے کوئی الگ ایڈوائزی کونسل نہیں ہو گی ۔سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ اپنے صوبوں کے معاملے چلانے میں خود مختار ہیں ۔بانی نے بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے نام کی کوئی خصوصی ہدایات بھی نہیں کی ۔بانی کا حکم ملنے کے بعد سہیل آفریدی متحرک ، آئی ایس ایف بیک گراونڈ والے ایم پی ایز کو گرین سگنل دے دیا ۔نوجوانوں کو صوبائی کابینہ میں لینے پر پرانی کابینہ واش آوٹ ہونے کے امکانات بڑھ گئے ۔بانی کے نئے احکامات کے مطابق بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے محفوظ نام پر بھی تلوار لٹکنے لگی ۔
قصور میں بدبخت بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ ملنے پر ضعیف باپ کو آگ لگا دی
مزید :