بھارت میں سیکیورٹی خدشات، پاکستان ہاکی ٹیم جونیئر ورلڈکپ 2025 سے دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
بھارت میں سیکیورٹی خدشات، پاکستان ہاکی ٹیم جونیئر ورلڈکپ 2025 سے دستبردار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جونیئر ورلڈکپ 2025 سے دستبردار ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان کی دستبردار ہونے کی تصدیق کر دی، ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈکپ میں پاکستان کی جگہ عمان کی ٹیم کو بہتر پوزیشن کی بنیاد پر میگا ایونٹ میں شامل کر لیا گیا۔
جونیئر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 22 اکتوبر کو اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس کے بعد کیا گیا تھا، جہاں سیکیورٹی خدشات اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلوں میں منفی رویے، خصوصا حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے پر غور کیا گیا تھا۔
ایک پی ایچ ایف عہدیدار نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ پی ایچ ایف جلد ہی اپنے فیصلے سے ہاکی انڈیا کو آگاہ کرے گی، پی ایچ ایف اور حکومت کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی، اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم بھارت نہیں بھیجی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں اہم پیشرفت، شوگرملز کی وڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم قرار گورنر کے پی کا وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ بدخشاں میں طالبان میں لڑائی، ملا ہیبت کا منحرف کمانڈر کو پکڑ کر قندھار لانے کا حکم غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی خدشات جونیئر ورلڈکپ بھارت میں
پڑھیں:
وزیر مملکت طلال چوہدری، برطانوی وزیر ملاقات، اہم امور پر گفتگو
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے وزیر مملکت (بین الاقوامی ترقی اور افریقہ) بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اپسکیل پروگرام کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے اور افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی سمیت سیکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اپسکیل پروگرام کے ذریعے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیکیورٹی اور جرائم سے نمٹنے کے تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایمیگریشن تعاون میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور امیگریشن کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔