سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجا محمد فاروق حیدر نے یوم سیاہ کی ریلی میں پاکستان، قائداعظم، وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر زندہ باد کے نعرے لگوا دیے۔

لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر یوم سیاہ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہاکہ کچھ لوگوں نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے، نہ ہم انہیں کامیاب ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاک فوج کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کی جائے گی‘، پاکستان زندہ باد کنونشن میں مقررین کا خطاب

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے پاکستان کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزاد کشمیر پاکستان کا پہلا مورچہ ہے، اور اس کا دفاع ہم کریں گے۔

راجا فاروق حیدر نے کہاکہ ہمارا روحانی دارالخلافہ سرینگر ہے، ہندوستان کی غلط فہمی دور ہو جائے گی، اور ہم جموں اور لداخ بھی جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ عوام نے ہر مشکل حالات میں ساتھ نبھایا۔

انہوں نے کہاکہ آج وہ دن ہے جب ہندوستان کے ناپاک قدم کشمیر کی سرزمین پر پڑھے تھے، آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، مہاراجہ کے الحاق کو اس وقت ہندوستان کے گورنر نے نہیں تسلیم کیا تو دنیا کیسے تسلیم کرے گی۔ ہمارے شہدا کی قربانیوں کی خوشبو سے لائن آف کنٹرول معطر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

شرکا ریلی نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اتھا رکھے تھے، ریلی کے شرکا نے پاک فوج، وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews چکوٹھی راجا فاروق حیدر سابق وزیراعظم نعرے لگوا دیے وی نیوز یوم سیاہ ریلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چکوٹھی راجا فاروق حیدر وی نیوز یوم سیاہ ریلی فاروق حیدر یوم سیاہ پاک فوج

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا پیغام: اردن کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رہیں گے، تعاون مزید بڑھایا جائے گا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔ ان کی اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ولی عہد عبدالحسین بن عبداللہ دوئم بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو سمیت علاقائی صورتحال اور مشترکہ مفادات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شاہ عبداللہ دوئم کو پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔شاہ عبداللہ دوئم نے خطے میں امن واستحکام کیلیے پاکستانی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور دفاعی شعبہ میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنرل ہیڈ کوارٹرز بھی گئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ان کی اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے بھی ملاقات ہوئی.جس میں خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے عزم اور دونوں ممالک کی افواج کے تاریخی اور گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی نے علاقائی امن کیلیے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اردن کا سرکاری دورہ، شاہ عبداللہ دوم سے اہم ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاع تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل کا پیغام: اردن کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رہیں گے، تعاون مزید بڑھایا جائے گا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ اردن، شاہ عبداللہ اور ولی عہد سے ملاقاتیں
  • آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دیرینہ دوستی کو مضبوط کا عزم کا اعادہ