نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کا مخالفین کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر مجھے وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے کسی کے پاس نمبر گیم پوری ہے تو پھر تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟
مظفرآباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، جس کا سامنا کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ میری قدر میرے جانے کے بعد آئے گی، جس گھر نے مجھے جنم دیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگا سکتا۔
چوہدری انوارالحق نے کہاکہ میرے چہرے پر کوئی ندامت دکھائی نہیں دے گی، میں اکیلا آیا تھا، آج دوستوں میں کھڑا ہوں۔
وزیراعظم نے کہاکہ میں واحد وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا خالی نہیں کیا، جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ میں اپنی کارکردگی پر مطمئن ہوں، اللہ نے مجھے کامیاب کیا، اس کا شکر ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ کرنل وقار نور، وزیر صحت انصر ابدالی اور وزیر حکومت اظہرصادق موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے عمران خان کو مائنس کردیا، اب صرف ڈرامے بازی کررہی ہے، فیصل واوڈا
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کو مائنس کردیا، اب یہ صرف ڈرامے بازی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی، طلال چوہدری
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جو بھی ایکشن ہوگا اس کا ڈبل ری ایکشن سامنے آئےگا۔
انہوں نے کہاکہ نااہلی، پابندی، گورنر راج، 9 مئی منطقی انجام، غداری کیس، اب یہ سب کچھ ہوگا۔ خرم ذیشان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کی، اسے ڈھونڈیں گے اور پکڑیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اب 9 مئی کے زیرالتوا کیسز آپ کو منطقی انجام تک پہنچتے ہوئے نظر آئیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملٹری رولز کے مطابق سزا پانے والوں کی کسی اور جیل منتقلی فی الحال نظر نہیں آ رہی، تاہم ڈیڑھ دو ماہ تک ایسا ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا جاری، پولیس کے علیمہ خان سے مذاکرات
انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جتنی تکلیف ملے گی وی لاگرز کے پیسے بڑھتے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ڈرامے بازی عمران خان مائنس فیصل واوڈا وی نیوز