وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری شہدا، حریت رہنماؤں، اسیران اور مظلوم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےیوم سیاہ کشمیرپراپنے بیان میں کہاکہ کشمیری شہدا،حریت رہنماؤں اور قیادت نے بھارتی ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا،ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ 27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر کے تاریخ کا سیاہ ترین باب رقم کیا،بھارتی افواج نے 1947 سے اب تک مقبوضہ وادی کو ظلم، جبر اور ریاستی دہشت گردی کا عقوبت خانہ بنا دیا ہے،پیلٹ گنز، جبری گمشدگیاں،ماورائے عدالت قتل اور خواتین کی تذلیل بھارتی مظالم کا لرزہ خیز مکروہ چہرہ ہے ۔
محسن نقوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان آزادی کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کر چکے ہیں مگر جذبہ حریت ماند نہیں پڑا،میڈیا بلیک آؤٹ، انٹرنیٹ بندش اور فوجی محاصرے نے وادی کو قید خانے میں بدل دیا ہے جہاں ہر آواز دبائی جا رہی ہے،عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم پر بارہا آواز اٹھا چکی ہیں مگر دنیا کی خاموشی ابھی تک برقرار ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پر دنیا کی خاموشی بے حسی کے ساتھ انصاف کے عالمی نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے،اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی واضح ہیں کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے،بھارت نے ان قراردادوں کو پامال کر کے نہ صرف عالمی قانون بلکہ انسانیت کی حرمت کو بھی مجروح کیا ہے۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ یہ صرف جملہ نہیں، ہمارے قومی تشخص کی علامت ہے،مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر عالمی فورم پر پوری قوت سے جاری رکھے گا ،ہم عہد دہراتے ہیں کہ ظلم کے خلاف یہ جدوجہد پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے نے کہاکہ
پڑھیں:
غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے:محسن نقوی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔
اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔دوران ملاقات غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستانی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
دوران گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
مزید :