ہم آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، راجہ فاروق
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، پارلیمانی پارٹی اپنے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر اور نواز لیگ کے پارلیمانی لیڈر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہم حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، پارلیمانی پارٹی اپنے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، اس میں تبدیلی کی قطعی کوئی گنجائش نہیں۔ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔شاہ غلام قادر نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نواز اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلم لیگ نواز ا زاد کشمیر کا حصہ نہیں حکومت سازی
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔