افغانسان سمیت کوئی بھی حملہ کرے گا تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت کوئی بھی ملک حملہ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت پر ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی
پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، بلکہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں۔ ہمارا ہر قدم آئین کے مطابق ہوگا اور اگر انصاف نہ ملا تو پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم کچھ کمزور تھے مگر اب عدالتوں میں اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ہم آئینی اور جمہوری طریقے سے اپنی بات منوائیں گے۔
افغان مہاجرین کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہاں سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں جبکہ 12 لاکھ اب بھی موجود ہیں، انہیں باعزت طور پر واپس بھیجا جائے گا۔ اگر انہوں نے اتنا وقت پاکستان میں گزارا ہے تو اب عزت کے ساتھ وطن واپس جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
انہوں نے کہا کہ میں حکومت چلانے نہیں بلکہ تبدیلی کے لیے آیا ہوں۔ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی تو کابینہ سے متعلق مشاورت پارٹی سے کروں گا۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہیں پہلے ٹارگٹ کیا گیا اور بعد میں آئینی عمل روکا گیا، جس پر انہوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا اور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جو اعتراضات دور کرکے پیر کو دوبارہ جمع کرائی جائے گی۔
ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ میں صرف وہی لوگ شامل ہوں گے جنہیں بانی پی ٹی آئی منظوری دیں گے۔ اہل اور نااہل ارکان کے بارے میں میں خود بانی کو آگاہ کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے صرف مزمل اسلم کا نام کابینہ کے لیے تجویز کیا ہے۔
ایڈوائزری کونسل کے حوالے سے سہیل آفریدی نے وضاحت کی کہ پارٹی میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟
ان کا کہنا تھا کہ بطور ورکر، پارٹی تنظیم اور وزیراعلیٰ کے طور پر میں صرف عمران خان کو جوابدہ ہوں۔
صنم جاوید سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہدایات صرف ان کے لیے نہیں بلکہ تمام سیاسی کارکنوں کے لیے تھیں کہ کسی سیاسی ورکر کو گرفتار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صنم جاوید سے متعلق رپورٹ ملی ہے لیکن میں مطمئن نہیں، دوبارہ رپورٹ طلب کروں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغان مہاجرین افغانستان پاکستان سہیل آفریدی صنم جاوید وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین افغانستان پاکستان سہیل ا فریدی صنم جاوید وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سہیل ا فریدی بانی پی ٹی نے کہا کہ انہوں نے کروں گا کے لیے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔
چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔
خط میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور اہم معاملات پر آئینی اور اخلاقی طور پر بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پہلے ہی وزارت داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور پنجاب حکومت سے درخواست کرچکے ہیں۔
سہیل آفریدی نے خط میں بتایا کہ دیگر صوبوں کے ساتھ معاملات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے اور پنجاب کی جانب سے گندم کی ترسیل پر پابندی سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عوامی مفاد کے لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں متعلقہ حکام کی نگرانی میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔
خط میں لکھا ہے کہ میں صوبے کا منتخب وزیراعلیٰ اور ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، میرا آئینی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ اپنی جماعت کے پیٹرن اِن چیف سے ہدایات لوں۔