کینیڈا؛ اسلامک سینٹر کے بانی رکن کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:کینیڈا کے شہر آشوا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن اور معزز بزرگ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی سینٹر کے بانی رکن 80 سالہ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب ہی قتل کردیا گیا۔ ابھی تک ان کے قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جس نے کمیونٹی میں تشویش پیدا کردی ہے۔
اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہماری کمیونٹی کے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی۔‘‘ ’’یہ واقعہ ہم سب کے لیے انتہائی دکھ بھرا ہے اور ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘
فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
مسلمان کمیونٹی نے کینیڈین حکومت سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیونٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ واقعے کی مکمل طور پر تحقیقات کی جائیں اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یہ واقعہ کینیڈا میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ مقامی حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔
وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم
اسلامک سینٹر نے کمیونٹی کے ارکان سے امن و سکون سے رہنے کی اپیل کی ہے، جبکہ مقامی مسلمانوں نے مرحوم کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا ہے۔ یہ واقعہ کینیڈا کی مسلمان کمیونٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جو ملک میں پرامن طور پر زندگی گزار رہی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلامک سینٹر مسجد کے قریب کمیونٹی کے
پڑھیں:
لاہور، انٹرنیشنل مقابلہ حسنِ قرآت کے فاتحین اور ججز کا بادشاہی مسجد کا دورہ
چیف جج قاری سید صداقت علی اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کے زیر قیادت انٹرنیشنل قراء کرام اور ججز حضرات نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، تبرکات کا دورہ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ حُسنِ قرآت کے فاتح قراء اور ججز نے لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا، ملائیشیا اور ایران سے تعلق رکھنے والے قراء حضرات اور انٹرنیشنل ججز نے مزار اقبالؒ پر بھی حاضری بھی دی۔ چیف جج قاری سید صداقت علی اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کے زیر قیادت انٹرنیشنل قراء کرام اور ججز حضرات نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، تبرکات کا دورہ کروایا۔
مہمانوں نے شاعر مشرق، حکیم الاُمت، علامہ لاہوری ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔ ان کا کلام پڑھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں ملائیشیا کے فاتح قاری ایمن رضوان بن محمد رملان، دوسری پوزیشن کے حامل ایران کے قاری عدنان مومن خامسے، ایران کے حج ڈاکٹر غلام رضا اصفہانی، کویت کے جج ڈاکٹر شیخ حماد سنان، ڈی جی مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، قاری محمد وجاہت رضا، سیکشن افسر رانا مجاہد، اعجاز میمن پروٹوکول افسر عبدالسمیع لاکھو، حامد ڈار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات کی تعریف کی۔