data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔

نورین نیازی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے ہماری اپنی فوج، پولیس اور رینجرز اپنے عوام کو مار رہی ہے، آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور انہوں نے خیبرپختونخوا میں جمعہ کو احتجاج کی کال دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ ان حادثات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا جائے، ہم اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں، سب کو اس ملک کے لیےکھڑا ہونا چاہیے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان کی بہنیں بھارتی میڈیا پر جا کر ملک بدنام کر رہی ہیں، عطا تارڑ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی بہنوں اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی اور افغان میڈیا پر جا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہیں، ایسے رویے پر انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے تھے لیکن عدالت میں پیش ہو کر ان الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے، بانی پی ٹی آئی نے مختلف فورمز پر ایک ہی طرح کے جھوٹ دوہرائے اور ملکی سیاست میں انتشار پھیلایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تمام بڑے سیاسی اور معاشی فیصلے ان کی اہلیہ کے  روحانی مشوروں  کے تابع رہے، جس کا اعتراف اب عالمی جریدے بھی کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی قیادت کے فیصلوں کے پیچھے  جھوٹ اور بہتان کا منظم ڈھانچہ موجود تھا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 2017 کے دھرنوں سمیت ہر موقع پر عمران خان نے بے بنیاد بیانیے چلائے، 9 مئی کے واقعات میں بھی بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں اور جتھوں کی رہنمائی کرتی رہیں۔

وفاقی وزیر نے وانا کیڈٹ کالج میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 500 سے زائد طلبا کو بازیاب کرانا ایک بڑا کارنامہ ہے اور ہماری مسلح افواج خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ صوبے میں ہزاروں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں آزادی سے چل رہی ہیں، ڈرگ اسمگلنگ عروج پر ہے اور ٹیکس چوری کے بڑے نیٹ ورک صوبائی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں،  تمباکو مافیا سے ٹیکس وصول کیا جائے تو سالانہ 500 ارب روپے اضافی اکٹھے ہوسکتے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بارڈر سیکیورٹی اور دہشتگردی جیسے حساس معاملات پر بھی ذاتی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے جبکہ بھارت اور افغانستان سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پروپیگنڈا کرنا ان لوگوں کے اصل عزائم ظاہر کرتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی بہنیں بھارتی میڈیا پر جا کر ملک بدنام کر رہی ہیں، عطا تارڑ
  • دو نوجوانوں نے حریم فاروق کو کیسے بچایا؟ اداکارہ نے اپنے بچپن کا واقعہ سنادیا
  • قانونی راستے اپنا لئے ملاقات نہ ہوئی، احتجاج کے سوا کیا آپشن : سہیل آفریدی 
  • تحریک انصاف کا سینیٹ میں شدید احتجاج، عمران خان سے ملاقات کرواؤ کے نعرے
  • کراچی میں کوئٹہ کی ہوائوں کا راج، موسم سردہوگیا
  • کراچی پریس کلب پر پی ٹی آئی کے احتجاج پر پولیس ٹوٹ پڑی، متعدد رہنما گرفتار
  • عمران خان سے عدم ملاقات، پی ٹی آئی کا سینیٹ میں شدید احتجاج
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر پی ٹی آئی کا سینیٹ میں شدید احتجاج
  • وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی سے ملاقات کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیدی
  • عمران خان سے ملاقات کے لیے دھرنا ختم، منگل کو ہائیکورٹ کے باہر احتجاج