کولمبیا کا غزہ کی مدد کیلئے سونا دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل حماس امن معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ضبط شدہ سونا بھیجنے کا کہا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے میں مالی مدد کی فراہمی کیلئے بھیجیں گی۔
اپنی پوسٹ میں پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا اقوامِ متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے گا تاکہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک عالمی فوج تشکیل دی جا سکے۔
کولمبیا اس سے قبل بھی فلسطینی بچوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد پیش کر چکا ہے۔
کولمبیا کے صدر طویل عرصے سے فلسطینی مقصد کے پرجوش حامی رہے ہیں، وہ تنازع کے خاتمے کے حامی ہیں اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عوامی طور پر مذمت کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ بھی کہہ چکا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو پر 70 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی، جن میں سے 20 ارب ڈالر تین سال کے اندر سرمایہ کاری کے طور پر خرچ کیے جانے ضروری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غزہ کی
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔