2025-07-25@10:09:28 GMT
تلاش کی گنتی: 66597
«شخص کی»:
گلگت: گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریوں سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تعداد 10 سے 12 ہو سکتی ہے جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے 500 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ صوبہ بھر میں 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئی ہیں، لاتعداد دکانیں و مویشی خانے تباہ ہوئے ہیں اور ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی ریلوں کے ساتھ بہہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے دورۂ چین میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جس میں چین کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالارِ پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کا اہم سرکاری دورہ کیا، جس میں انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ یہ ملاقاتیں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اسٹریٹیجک شراکت داری کے عزم کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنیں گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا آفریدی نے سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں حلف برداری کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آفریدی نے کہا کہ آج بانی چئیرمین سمیت علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے قانون سازی کے لئے سیاست جوائن کی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو 9 مئی پر سزا دی گئی جس کی مذمت کرتا ہوں، اعجاز چوہدری کو رات گیارہ بجے سزا دی گئی،کوئی...
حماد اظہر کا سرینڈر کرنے کا فیصلہ، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں جیل جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حماد اظہر نے اس اہم فیصلے سے قبل اپنے قریبی ساتھیوں اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حماد اظہر نے قانونی ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا ہے تاکہ عدالت میں پیشی اور ضمانت کے لیے درکار قانونی لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ حماد اظہر نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے اقدامات اور مشترکہ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماد اظہر کا سرنڈر...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو غیر رجسٹرڈ افراد سے وصول کیے جانے والے اضافی 4 فیصد سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی اور اسے سیلز ٹیکس نیٹ میں کم از کم 25 فیصد اضافہ سے مشروط کر دیا ہے۔ انگریزی اخبار سے وابستہ شہباز رانا کے مطابق یہ انکشاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے جمعرات کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں کاروباری طبقے کے تحفظات سنے گئے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر غور کیا گیا۔ ’اضافی ٹیکس، کاروباری حضرات...
سعودی عرب کے ریلوے سیکٹر نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی، جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 10 لاکھ زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترقی کے سفر میں ایک قدم آگے، سعودی عرب ہائیڈروجن ٹرین چلانے کے لیے تیار سعودی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں شہری ریلوے سروسز (اربن ریل) میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں میٹرو نظام کے ذریعے 3 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا۔ ان میں ریاض میٹرو سب سے آگے رہی، جس نے 2 کروڑ 36 لاکھ سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔ دوسرے نمبر پر کنگ عبدالعزیز...
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیرِ خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی و عسکری قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورۂ چین میں ہونے والی ملاقاتوں میں پاک چین آہنی اسٹریٹجک شراکت داری کی ازسرِ نو توثیق کی گئی۔ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس موقع پر سی پیک کے تحت رابطے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے...
— حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے والد کے انتقال کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال کے بعد لاہور میں ان کی نمازِ جنازہ میں ان کے اکلوتے صاحبزادے حماد اظہر نے بھی شرکت کی تھی۔رواں ماہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حماد اظہر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی تھی کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تاہم اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے والد کے انتقال پر تعزیت...
---فائل فوٹو ’ڈبے کے کاروبار‘ کی جڑیں کراچی میں بھی پھیلنے لگی ہیں، دن بہ دن فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ان کال سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جنہیں عام زبان میں ’ڈبہ‘ کہا جاتا ہے۔’جیو نیوز‘ کی جانب سے تیار کی گئی ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق یہ آن لائن اسکیمنگ کی وہ قسم ہے جس کے ذریعے غیرملکی شہریوں سے کروڑوں ڈالرز کا فراڈ کیا جا رہا ہے۔ملک کو بدنام کرنے والا یہ غیرقانونی کام، کال سینٹرز کی آڑ میں کیا جا رہا ہے جس کے باعث قانونی طور پر کام کرنے والے کال سینٹرز اور سافٹ ویئر ہاؤسز بھی شک کے دائرے میں آ گئے ہیں۔یہ آن لائن اسکیمنگ کی وہ قسم ہے...
فوٹو بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو برطانیہ میں داخلے سے قبل فاؤنڈیشن کورس کرنا پڑتا ہے، امید ہے گریڈ 12 جَلد برطانیہ کے لیول 3 کے برابر تسلیم کیا جائے گا۔انٹربورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے وفد کی انگلینڈ میں برطانوی ای سی سی ٹِس حکام سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستانی تعلیمی اسناد کو عالمی سطح پر تسلیم کروانے پر بات چیت کی گئی۔پاکستان کے گریڈ 12 کو برطانیہ کے یونیورسٹی انٹری فریم ورک سے ہم آہنگ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں گریڈ 12 کو یوکے کے لیول 3 کے مساوی قرار دینے کی کوشش کے تحت آئی بی سی سی وفد کی جانب سے ای سی سی ٹِس کو جامع دستاویزات...
چینی صدر نے چین میں 16 نئے غیر ملکی سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویتنام، پاناما، ڈومینیکا، البانیہ، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، انگولا، مصر، نکاراگوا، ایران، چلی، یوکرین، بینن، امریکہ، اسرائیل اور جنوبی سوڈان سمیت 16 ممالک کے سفیروں سے اسناد وصول کیں۔اس موقع پر شی جن پھنگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل یرمیک بایوف نے بھی ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے چین میں مذکورہ بالا ممالک کے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ چین کے بارے میں جامع اور گہری سمجھ بوجھ حاصل کریں گے اور دوسرے ممالک...
دنیا امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین سے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 84.2 فیصد جواب دہندگان نےامریکا کی جانب سے یونیسکو سےتیسری بار دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا ،لیکن اس پر وہ حیران نہیں رہے۔ ان کا ماننا تھا کہ اس امریکا فرسٹ یکطرفہ اقدام کی بدولت حقیقی کثیر الجہتی عمل وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہےسروے میں 93.5 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے سیاسی حساب کتاب کا آلہ کار بنانے پر امریکی حکومت کو تنقید کا...
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔ مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔ View this post on Instagram A post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388) وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔ مصری...
جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں لانگ مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔ صوبائی امیر کے ہمراہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور صوبائی قیادت بھی ہمراہ تھی۔ لانگ مارچ کی روانگی کے موقع پر خواتین کارکنان بھی موجود تھیں جنہوں نے لانگ مارچ کو روانہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے سرحد کی بندش اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر مولانا ہدایت الرحمان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان لانگ مارچ کی روانگی سے قبل مولانا ہدایت الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے یہ لانگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ ہم اسلام آباد کے...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس)چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان...
اسلامی نظریاتی کونسل کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس کے دوران علماء کا مؤقف تھاکہ شرعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بچوں کی صحت کے تناظر میں والدین کا فرض منصبی بنتا ہے، ہاں یہ بات پیش نظر رہے کہ کوئی غیر شرعی طریقہ اختیار نہ کیا جائے اور نہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس کے طبی نقصانات ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ علمائے کرائم نے ماں اور بچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ لازم قرار دیدیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک سے ’’اسلام میں تصور میزان و احسان، وسائل و آبادی میں توازن، ہماری بقاء، ہمارا مستقبل‘‘ کے موضوع پر جید علماء کیساتھ ایک روزہ مشاورتی اجلاس کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت جمعرات کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ کا جائزہ ، انتظامی اُمور، پائیدار ترقی کے لیے حکمتِ عملی، اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس وزارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری، اسٹیٹ پراپرٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سینئر حکام نے وفاقی وزیر کو موجودہ بجٹ، مالیاتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ Post Views: 5
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)علمائے کرائم نے ماں اور بچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیر قرار دےدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک سے "اسلام میں تصور میزان و احسان ، وسائل وآبادی میں توازن، ہماری بقا، ہمارا مستقبل" کے موضوع پر جید علما کے ساتھ ایک روزہ مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی۔ مشاورتی اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر پروگرامز اور ریسرچ پاپولیشن کونسل ڈاکٹر علی محمد میر نے اپنے افتتاحیہ کلمات میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ماضی قریب اور بعید میں حکومتی اقدامات کے...
گھوٹکی (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش ملی ہے جسے لوڈر رکشے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا یا۔یہ بات صحافی خرم اقبال نے بتائی۔ ادھر نجی ٹی وی چینل سما ءکے مطابق ٹک ٹاکر کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا گیاہے۔ سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، لاش کو لوڈر رکشے پر اسپتال منتقل کیا گیا، ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔۔!! pic.twitter.com/Wh5k972B4B — Khurram Iqbal (@khurram143) July 25, 2025 پولیس نے پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور...
---فائل فوٹو اسلام آباد میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ٹک ٹاکر ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چالان میں ثناء یوسف کی والدہ، پھوپھی اور دیگر گواہوں کے بیانات بھی شامل ہیں۔ ثناء یوسف قتل کیس: فیڈرل پراسیکیوٹر نے 2 رکنی پراسیکیوٹر ٹیم تشکیل دے دیفیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے ثناء یوسف قتل کیس میں 2 رکنی پراسیکیوٹر ٹیم مقرر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم عمر حیات کے 164 کے اعترافی بیان کا چالان بھی موجود ہے۔پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی...
محنت اور لگن ہو تو کم وسائل میں بھی بہترین نتائج دیے جا سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج میں جس میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔محمد احمد کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے، انہوں نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔محمد احمد کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ تو نہیں پڑھے لیکن ان کا بیٹا ان کا نام روشن کرے۔ لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے...
بھارت کی ریاست اتر پردیش کی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے جعلی سفیر بن کر بیرون ملک روزگار کے جھانسے میں لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے ہرش وردھن جین کے خلاف تحقیقات کے دوران بین الاقوامی سطح پر پھیلے فراڈ اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔ ایس ٹی ایف کے مطابق، ہرش وردھن جین نے نہ صرف جعلی سفارتخانہ قائم کر رکھا تھا بلکہ اس نے کئی شیل کمپنیاں بھی مختلف ممالک میں رجسٹر کروا رکھی تھیں، جن کے ذریعے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی جاتی تھی۔ بین الاقوامی بینک اکاؤنٹس اور کمپنیاں حکام کے مطابق ہرش وردھن جین کے پاس 11 بینک اکاؤنٹس موجود ہیں جن میں...
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ایک بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھائی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔مسقط سے ممبئی آنے والی پرواز میں ایک جذباتی لمحہ پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، اس وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔ بھارتی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خاتون کو لیبر پین شروع ہونے پر فضائی عملے نے فوری طور پر صورتحال کا ادراک کیا اور دیگر مسافروں کو نشستیں خالی کرنے کی درخواست کی۔مسافروں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ خاتون اور نومولود کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فون بند...
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)افغانستان میں جیل میں قید بزرگ برطانوی جوڑے کے بچوں نے والدین کی رہائی کے لیے طالبان حکومت سے درخواست کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 80 سالہ پیٹر اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز کو یکم فروری کو افغانستان کے صوبہ بامیان میں اپنے گھر واپس جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں افراد ساڑھے پانچ ماہ سے زائد بغیر کسی الزام کے حراست میں ہیں اور ان دونوں کو سخت سیکیورٹی والی جیل میں الگ الگ رکھنے کی اطلاعات ہیں۔س برطانوی جوڑے کے امریکا اور برطانیہ میں رہنے والے چاروں بچوں نے اپنے والدین کی صحت کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،...
کراچی: سندھ رینجرزاورکسٹمزانفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدارمیں اسمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سندھ رینجرزاورکسٹمز انفورسمنٹ کا آپریشن سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلسے میں سندھ رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد کر لیں ۔ برآمد شدہ سامان میں سگریٹ، گٹکا ،ماوا، کتھا، سپاری، گلوکوزاور دیگر اشیا شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی اشیا کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا، جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ برآمد شدہ نان...
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں ارکان نے کہا کہ عدالتوں سے قائمہ کمیٹی کی سماعتوں کے خلاف حکم امتناع ایوان بالا کی کارروائی میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پینل آف چیئرمین عرفان صدیقی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) غلطی کرتا آ رہا ہے، ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ اگر بینک اسٹیٹمنٹ نکالیں تو بہت سارے معاملات میں بڑے بڑے وزرا بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے جواب دیا کہ اتنے سال سے ایف جی ای ایچ اے کے پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ پریذائیڈنگ افسر شہادت...
کراچی: کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔ جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق پولیس مقابلے...
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے چالان پراسیکوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کردہ چالان میں نوجوان عمر حیات کو قاتل قرار دیا گیا ہے اور اس کے 164 کے تحت اعترافی بیان کا حوالہ بھی شامل ہے۔ راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پر مشتمل پراسیکوشن کی دو رکنی ٹیم چالان کی جانچ پڑتال کرے گی۔ اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع ہوگا، جس کے بعد متعلقہ جج کے روبرو ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر کسی طور پر غافل نہیں، حکومت پہلے بھی قانونی و سفارتی مدد فراہم کرتی رہی ہے۔وزیراعظم نے فوزیہ صدیقی کو ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو فوزیہ صدیقی کیس پر خط بھی لکھ چکے ہیں،عافیہ صدیقی کیس پر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی،کمیٹی فورزیہ صدیقی سے رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کیلئے کام کرے گی۔ صحافی وسعت اللہ خان کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ...

صحافی وسعت اللہ خان کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ اراکین کے ماضی سے متعلق حیران کن انکشافات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی وسعت اللہ خان نے بی بی سی اردو پر بلاگ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی نامور شخصیت سے ماضی میں جڑے نہایت حیران کن واقعات کا ذکر کیاہے جس نے بہت سے افراد کو چونکا کر رکھ دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وسعت اللہ خان نے اپنی تحریر میں بتایا کہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پر ماضی میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا ، سیشن عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتار ی کا حکم دیا جس کے بعد وہ غائب ہو گئے تاہم بعدازاں انہوں نے اسے گھریلو جھگڑا قرار دیا اور کچھ عرصہ کے بعد انہیں عدالت نے بے گناہ...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ڈیٹا ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرانومر کی ہیڈ آف ہیومن ریسورسز (ایچ آر)کرسٹن کیبوٹ نے بھی کولڈ پلے کانسرٹ اسکینڈل کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹن کیبوٹ اب ایسٹرانومر کا حصہ نہیں رہیں، انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔(جاری ہے) کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفی پیش کیا، جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا۔ساتھ ہی بورڈ نے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوئے کو عبوری سی ای او مقرر کرتے ہوئے نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اے آئی کمپنی...
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے موجود تھے۔ عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے اپنی کلاسز میں موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے...
کینیڈا نے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت میں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان منصفانہ امن کے قیام کے لیے ہر فورم پر فعال کردار ادا کرے گا۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جو فلسطین کے دو ریاستی حل پر غور کے لیے منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے اور غزہ کی علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرے۔ مارک کارنے نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کو روکنے کی...
کراچی: شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آگئی جبکہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 خالی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کوٹے سے 2 نشستیں خالی ہوئیں تھی ، جن پر ثمر بلور اور سعیدہ جمشید امیدوار ہیں۔ اسی طرح سینیٹ میں ثانیہ نشتر کے مستعفی خالی ہونے والی نشست پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ سینیٹ کی خالی نشست پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔ سینیٹ میں واحد نشست پر 9 امیدوار سامنے آگئے ہیں، جہاں تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔ ن لیگ کی ثوبیہ شاہد...
بالی ووڈ اسٹارز کرشمہ کپور کی سنجے کپور سے شادی اور ابھیشیک بچن کی ایشوریا رائے سے محبت سے بہت پہلے، کرشمہ اور ابھیشیک ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے اور یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ہو گئی تھی۔ 2002 میں کچھ عرصے کے لیے دونوں کی منگنی ہوئی، اور جیا بچن نے امیتابھ بچن کی 60ویں سالگرہ کی پارٹی میں اس کا اعلان کیا۔ تاہم، 2003 میں ان کی منگنی ختم ہو گئی، جس سے ان کے مداح اور فلم انڈسٹری حیران رہ گئے۔ ان کی علیحدگی کی اصل وجہ آج بھی کئی لوگوں کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشوریا کو طلاق کا معاملہ، شوہر ابھیشیک بچن نے واضح اعلان کردیا افواہوں...
پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ان کی باؤلنگ دیکھنے کے لئے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے عالمی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے خفیہ طور پر روس کو ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا خطرناک دھماکہ خیز کیمیکل ”ایچ ایم ایکس“ فروخت کیا ہے، جو یوکرینی شہریوں پر برسنے والے میزائلوں اور راکٹوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ انکشاف بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بھارتی کسٹمز ڈیٹا کے ذریعے کیا ہے۔ دسمبر میں بھارتی کمپنی ”آئیڈیل ڈیٹونیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ“ (Ideal Detonators Pvt Ltd) نے تقریباً 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ایچ ایم ایکس روس بھیجا۔ حیرت انگیز طور پر یہ مواد دو ایسی روسی کمپنیوں کو فراہم کیا گیا، جن کے براہِ راست تعلقات روسی دفاعی صنعت سے ہیں۔ ان میں سے ایک کمپنی ”Promsintez“ وہی ادارہ ہے جس...
ویب ڈیسک :ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560 سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، ااخری تاریخ 31 جولائی مقرر کردی گئی۔ ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560 سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخوستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی سے بڑھا کر 31 جولائی کردی گئی، ملک بھر میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹمز میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر یہ بھرتیاں کی جائیں گی، خواہشمند افراد نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
علی ساہی :گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں مہنگی ہونے کے باوجود رجسٹریشن میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران سال تئیس چوبیس کی نسبت گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 30فیصدجبکہ موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 20فیصد اضافہ ہوا جس کی مد میں ایکسائز نے خزانے کو10 ارب روپے اضافی جمع کروائے،گزشتہ مالی سال میں ساڑھےدس لاکھ موٹرسائیکلیں اور1لاکھ انتالیس ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے 8لاکھ رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں92 ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس 24میں ساڑھے68 ہزاررجسٹرڈ ہوئی تھیں،گزشتہ مالی سال میں 47ہزار7سوکمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ تئیس چوبیس میں ساڑھے39ہزار رگاڑیاں جسٹرڈ ہوئی تھیں۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری ...
— فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج منظر علی گل نے اسد عمر کی 9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان کو جلانے کے مقدمے میں جبکہ اعظم خان سواتی کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔اسد عمر اور اعظم خان سواتی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا، اسد عمراسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔ عدالت نے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے اس سال 26 ارب ڈالر قرض لیا، پاکستان کا قرض کم نہیں ہو رہا،وہیں کھڑاہے، قرض سے نکلنے کیلئے برآمدات بڑھانا ہوں گی، معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ مائننگ اچھا موقع ہے،ہم اس پر تیزی سے کام نہیں کر سکے، پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا بھی مسئلہ ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کم،ٹیکس،بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں، حکومتی اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسز زیادہ ہیں، این ایف سی ایوارڈ کم کرنا چاہیے،جس سے وفاق پر دبائو کم ہو گا، ٹیکسز کی شرح...
لاہور (نیوز ڈیسک) کینٹ کچہری لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 30 جولائی کو طلب کر لیا اور سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کر...
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 میں منگل کے روز بارش کے دوران برساتی نالے میں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے تھے تاہم ریسکیو کو گزشتہ روز ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی تھی لیکن بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن آج چوتھے دن بھی جاری ہے، گزشتہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔ شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے۔ گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا کر مدد کے لیے پکارتے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن قبول نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ڈرون کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، گڈ طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں کسی بھی سے کارروائی سے پہلے ہمیں اعتماد میں لے۔بعدا زاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔ساتھ ہی وزیر داخلہ نے...
کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس کی بروقت کارروائی سے اغواء ہونے والی 3 سالہ بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب ہو گئی، مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 3 سالہ کمسن بچی ریحانہ کو 23 جولائی کو شاہنواز بھٹو کالونی سے اغوا کیا گیا، جس کی اطلاع اہلِ خانہ نے تھانے میں دی۔ یہ بھی پڑھیں:فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم اس کے بعد پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا بلکہ اغوا میں ملوث...
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر...
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرونومر کی چیف پیپل آفیسر کرسٹن کیبوٹ نے، جنہیں کمپنی کے سابق سی ای او اینڈی بائرن کے ساتھ کولڈ پلے کنسرٹ کی ’کس کیم‘ پر بغلگیر ہوتے دیکھا گیا تھا، مبینہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹرونومر نے تصدیق کی کہ ہیومن ریسورسز کی سربراہ کرسٹن کیبوٹ اب کمپنی کا حصہ نہیں رہیں اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کرسٹن کیبوٹ کا استعفیٰ، اینڈی بائرن کے استعفیٰ کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے اس وقت استعفیٰ دیا جب کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ انہیں رخصت پر بھیجا جائے گا اور ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: اس دوران، کمپنی کے شریک بانی...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین اس وقت ایسا سانحہ بنتا چلا جا رہا ہے کہ جس پر الفاظ میں گفتگو ممکن نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ مظلوم فلسطینیوں پر جہاں بارود برسا رہا ہے ،ا ن سے ان کی زمین چھیننے کی کوشش کر رہا ہے وہاں پر مکمل طور پر ناکہ بندی کر کے ان کو پانی اور خوراک بھی پہنچنے نہیں دی جا رہی ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب اور فرانس نے مل کر اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے جو ان شاء اللہ اگلے 2 روز میں منعقد ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے مذہبی اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جولائی 2025ء) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے جمعرات کے روز بتایا کہ امریکی ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن کی 71 برس کی عمر میں موت ہو گئی۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ نے سوشل میڈیا ایکس پر "ہوگن کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت" کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہال آف فیمر ہلک ہوگن کا انتقال ہو گیا ہے۔" فلوریڈا کی پولیس نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ حکام نے کلیئر واٹر شہر میں دل کا دورہ پڑنے پر ہوگن کو ہنگامی طور پر مدد پہنچائی، تاہم بعد میں ہسپتال میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جولائی 2025ء) جمعرات کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے جب سوالات کیے گئے تو انہوں نے کہا، ’’اس وقت یہ سب قیاس آرائی ہے۔ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔‘‘ جب پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے افغانستان دورے سے متعلق سوال کیا گیا تو شفقت علی خان کا کہنا تھا کی سکیورٹی کے معاملات، خاص طور پر افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ، ان مذاکرات میں سرفہرست تھے۔ انہوں نے کہا، ’’جب وزیر داخلہ کسی ملک کا دورہ...
9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان آمد پر گرفتاری کا خدشہ، عمران خان کے بیٹوں نے واضح اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے وکالت نامے پر دستخط درکار ہیں، مگر جیل انتظامیہ اس میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس...

ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، ڈالر کی بڑھتی قدر پر گفتگوکی گئی، بلومبرگ کا رپورٹ میں دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ 22 جولائی کو ایکسچینج کمپیوں کے نمائندوں کے ایک گروپ نے ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل فیصل نصیر سے اہم ملاقات کی جس دوران روپے کی گرتی ہوئی قدر کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے کہا کہ اعلیٰ شخصیت سے ملاقات میں ہم نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ بیان کی اور بتایا کہ ڈالر افغانستان اور ایران سمگل کیا جارہاہے ، اسمگلرز کے ایجنٹس ڈالر فروخت کرنے والوں کو زیادہ ریٹ کا لالچ دے کر ان سے ڈالر خرید رہے ہیں، اس وجہ سے ڈالرز کی سپلائی لیگل منی چینجرز کے...
ویب ڈیسک: کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔ کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہے...
ویب ڈیسک: علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔ علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنابانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح...
سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بانجھ پن کی بنیاد پر مہر یا نان نفقہ دینے سے انکار غیر قانونی قرار چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سنائے گئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی...
اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر، میئر ایریک ایڈمز اور شہر کے کئی دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گلیوں میں گشت اور کمیونٹی میں گھناونے جرائم کی اجازت دیتا ہے۔ اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیویارک شہر اپنے شہریوں کے...

"اکلوتا بیٹا، دو بچوں کا باپ ہوں، والد کی وفات کے بعد گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں" حماد اظہر کا جذباتی پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ، تین بہنوں کا بھائی اور دو بچوں کا باپ ہوں ، دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتاہوں ، میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں ، میں انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قران خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے...
پولیس اہل کار سرکاری اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے پکڑا گیا۔ تحصیل گوجرخان میں واقع سول اسپتال میں واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کا ایک اہلکار خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک شہری نے اہلکار کو اسپتال کے باتھ روم اور دیگر مقامات پر خواتین کی تصاویر بناتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اسے قابو کرلیا۔ ملزم پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا، جسے موقع پر موجود شہری نے موبائل فون سمیت پکڑ کر گوجرخان پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ شہری بلال حسین کی مدعیت میں درج کیا، جس نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ...
کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔ ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔ گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ گراہم تھارپ...
ڈھاکا: اے سی سی نے منگولیا، ازبکستان اور فلپائن کو کونسل کی باقاعدہ رکنیت دے دی۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہ میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت اے سی سی کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الحق اسلام کا اجلاس کی میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ڈھاکہ میں پہلی بار اے جی ایم کے انعقاد کو ایک تاریخی موقع قرار دیا۔ انہوں نے بی سی بی کی پیشہ ورانہ، دوستانہ اور منظم میزبانی کی بھرپور تعریف کی۔ اجلاس...
اپنے ایکس اکاونٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا ہے کہ میرے اہلِخانہ کی جانب سے بھیجی گئی کتابیں کئی ماہ سے روک لی گئی ہیں۔ ٹی وی اور اخبارات تک رسائی بھی بند کر دی گئی ہے۔ میں نے پرانی کتابوں کو بارہا پڑھا، لیکن اب وہ بھی میسر نہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا چکے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ سہولیات جو عام قیدیوں کو بھی جیل کے قانون کے تحت ملتی ہیں، وہ بھی مجھ سے چھین لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی رہنما کیساتھ ایسا سلوک روا نہیں رکھا...
شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقہ ہرمز میں نامعلوم افراد نے دو نجی بینکوں کے برانچ منیجرز کو اغوا کر لیا۔ واقعہ جمعرات کی شام سات بجے پیش آیا، جس کی تصدیق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار خان نے کی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق اغوا کار بینک منیجرز کے ساتھ فلائنگ کوچ کے ڈرائیور کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے مقامی آبادی میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے اغوا کے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج جمعہ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے...

مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں جون 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ہوا ۔(جاری ہے) ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جون کے دوران مچھلی اور اس کی برآمدات کا حجم 10.8 ارب روپے رہا جبکہ جون 2024 میں 8.6 ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح جون 2024 کے مقابلے میں جون 2025 کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 2.2 ارب روپے یعنی 25.58فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
حاشر احسن : ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان پولیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاجہاں پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی۔چالان کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائیگاجس کے بعدمتعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنایوسف کا قاتل قرار دیدیاہے،چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان تیار کرکےپو لیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاہے ، چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے ،پراسیکیوشن کی دورکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی جو راجہ نوید کیانی...

بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پر مبینہ حملے کا مقدمہ، بانی پی ٹی آئی اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
فائل فوٹو کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔علم میں رہے کہ اس معاملے کا تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
فائل فوٹو اسرائیلی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری کی کوشش پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے، یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، ایسے اقدامات فلسطین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے، 1967کی سرحدوں کے مطابق ریاست اور القدس الشریف دارالحکومت ہونا چاہیے۔ فرانس ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلے گا، صدر میکرون یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کیا ہے: فرانسیسی صدر اس معاملے پر ان کا کہنا ہے...

کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی
کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی۔کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر کے سات اضلاع میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں میں 4,000 شیلٹر نان فوڈ آئٹمز کٹس کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ان اضلاع میں مظفرآباد میں 325 کٹس، وادی جہلم میں 542 کٹس، نیلم میں 433 کٹس، کوٹلی میں 766 کٹس، بھمبر میں 151 کٹس، پونچھ میں 881 کٹس، اور حویلی میں 902 کٹس تقسیم کی...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اُن کی آمد کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم، بلا کسی مذہبی امتیاز کے، ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے اور ہمیشہ فتح یاب ہوتی...

’’ پارٹی کا ہر فرد فوری طور پر آپس کے تمام اختلافات بھلا دے اور مکمل طور پر 5 اگست کی تحریک پر توجہ دے ‘‘عمران خان نے جیل سے پیغام جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی رہنما کے ساتھ ایسا سلوک روا نہیں رکھا گیا جیسا کہ آج میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی، اس کے باوجود اسے جیل میں ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔ اس کے برعکس، کبھی کسی بے قصور اور غیر سیاسی خاتونِ خانہ کو ایسے غیر انسانی حالات میں قید نہیں کیا گیا جیسے آج بشریٰ بی بی کو کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ ’’میں ملک میں آئین کی بالادستی اور قوم کی خدمت کے لیے اس وقت...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے اپنے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی کے خلاف بولنے سے قبل دس بار سوچا کریں۔ربیکا خان ان دنوں اپنے شریک حیات حسین ترین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔بعض ویڈیوز اور تصاویر میں ربیکا خان اور ان کے شوہر کو عمرے کی ادائیگی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور ان کی ویڈیو کوئی ریکارڈ کرتا دکھائی دیا۔علاوہ ازیں ٹک ٹاکر اور ان شریک حیات کی...
ہندوستانی فضائیہ کے سابق افسر ہرجیت سنگھ نے ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کے بارے میں تشویشناک حقیقتوں کا انکشاف کیا ہے، جس سے اندرونی افراتفری، نفسیاتی دباؤ اور پرانے فوجی انفراسٹرکچر کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ نے بتایا کہ انڈین ایئر ڈیفنس میں بہت سے افسران ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے پورے فضائی دفاعی نظام کو ایک “افسوسناک کہانی اور ایک برا مذاق” کے طور پر بیان کیا، تجویز کیا کہ فضائی دفاع میں شمولیت کو اکثر پرسکون، آسان زندگی کے راستے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی فوج کے اندر، ہر افسر ایک جنرل بننے کی...
پاکستان کی دوا ساز صنعت نے مالی سال 2025 میں برآمدات کے شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک کی فارماسیوٹیکل صنعت کی برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو خود کفالت کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ رواں مالی سال میں فارماسیوٹیکل، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس اور طبی آلات سمیت تھیراپیوٹک مصنوعات کی برآمدات کا حجم 909 ملین ڈالر تک ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان فارما مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق مالی سال 2025 میں حکومت کی مناسب قیمتوں کی پالیسی کے باعث فارما برآمدات میں 34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چیئرمین پی پی ایم اے نے وضاحت کی کہ حکومت کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی...
بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر ہرجیت سنگھ نے بھارتی فوج کے اندر پھیلی افراتفری، ذہنی عدم توازن اور فیصلہ سازی کی ناکامی کو بے نقاب کردیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سےافسران ہیں۔ بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک کہانی اور کھلا مذاق ہے۔ ایئر ڈیفنس جوائن کرلو، پرسکون زندگی گزارو۔ ہرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج میں ہر افسر جنرل کے منصب کے لیے کوشاں ہوتا ہے۔ یہی دباؤ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کو جنم دیتا ہے۔ میں نے خود ایئر ڈیفنس آرٹلری میں کئی نفسیاتی مسائل کے حامل افسران...
بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی حکومت میں مسلمان بنگالی مہاجرین کی مذہبی بنیاد پر بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ نریندر مودی کے اقتدار میں بھارت اقلیتوں کے لیے مذہبی تعصب اور نسلی امتیاز کا گڑھ بن چکا ہے، جہاں مودی سرکار بنگالی بولنے والے مسلمان مہاجرین کو مذہبی تعصب کی بنیاد پر بے دخل کرنے میں مصروف ہے۔ بھارت میں شناختی دستاویزات اور بھارتی پاسپورٹ ہونے کے باوجود بنگالی مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دے کر حراست میں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار دی وائر کے مطابق ہریانہ میں 74 بنگالی بولنے والے مسلمان مہاجر مزدور وں کو غیر قانونی تارکین کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ ...
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں عوامی نمائندوں کو نظر بند کر کے نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا۔ کشمیری شہداء کی توہین ہندوتوا نظریے کے تحت مسلم شناخت کو دبانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ بھارتی اخبار دی وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے 13 جولائی کو منتخب سرکاری عہدیداران بشمول وزیر اعلیٰ کو گھروں میں نظر بند کر دیا۔ دی وائر نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور یوم شہداء کی سرکاری تعطیل ختم کر دی گئی تھی، 1931 کا واقعہ کشمیری عوام کی خود مختار سیاسی اور آئینی تشخص کی نمائندگی کرتا ہے۔ بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر نے 1931 میں ڈوگرہ حکمران کے ہاتھوں مارے...
آج پاک فوج کے بہادر سپاہی صوبیدار لیاقت علی شہید کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ وطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے جوانوں کی پہچان ہے، اور دفاع وطن میں اپنی جان قربان کرنے والے انہی جری سپوتوں میں صوبیدار لیاقت علی شہید کا نام بھی سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔ ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اس بہادر سپاہی نے 25 جولائی 2021 کو آزاد کشمیر میں ڈیوٹی کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ ان کی قربانی نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ قوم آج اپنے اس عظیم فرزند کو سلام پیش کرتی ہے جس نے وطن کی سلامتی کے لیے اپنی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔ علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے۔ دراخواست میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں، ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا بانی پی ٹی آئی...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مبینہ پولیس مقابلے کیس میں بڑا حکم دیتے ہوئے شہری کے لاپتہ ہونے پر دونوں جیلوں کے سپرنٹینڈنٹس کو 29جولائی کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل کے سپرنٹینڈنٹ 29جولائی کو پیش ہوں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے سائرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے شوہر تنویر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے شوہر کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں، پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے 17 جولائی کو جیل بھیجا، ملزم جیل سے وہاں سے رہا ہوا، اب اس کا کچھ پتہ...
پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے میں قومی فضائی کمپنی کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پہلی پرواز کے برطانیہ میں انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 14 اگست سے چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پی...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن قائم کرنے کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ معطل کردیا اور کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی جس میں راؤ عبد الرحیم کی جانب سے وکیل کامران مرتضیٰ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ اس فیصلے سے آپ متاثرہ کیسے ہیں ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہمیں مکمل حق سماعت نہیں دیا گیا ۔ 400 کیسز ہیں اور کچھ کیسز اس کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ کیا اس کیس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جولائی 2025ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ زندہ ہیں نہ مردہ بلکہ وہ چلتی پھرتی لاشیں بنتے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب بچوں میں غذائی قلت بڑھ جائے، اس پر قابو پانے کے طریقے ناکام ہو جائیں اور خوراک و طبی نگہداشت تک رسائی ختم ہو جائے تو قحط خاموشی سے اپنے پنجے گاڑ لیتا ہے۔ غزہ میں ایسی ہی صورتحال جنم لے چکی ہے جہاں بچوں اور بڑوں سبھی کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ Tweet URL انہوں نے بتایا ہے کہ علاقے میں 20 فیصد بچے غذائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جولائی 2025ء) بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی اتھل پتھل کے تناظر میں اقوام متحدہ غزہ سے میانمار اور افغانستان تک دنیا کے بعض انتہائی پیچیدہ اور طویل تنازعات کو حل کرنے کے لیے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے ساتھ اپنے اشتراک کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹںٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'او آئی سی' امن کے فروغ، بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے اور بہت سے بحرانوں کا پائیدار سیاسی حل نکالنے کی کوششوں میں ادارے کی ناگزیر شراکت دار ہے۔ دنیا میں متعدد تنازعات کے حوالے سے اس کی...

پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سےمذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے،ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی جہاں شرکا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہء حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار...
ا ے ڈی ذوالفقار بلیدی کو ماڈل کالونی میں ناجائز تعمیرات کروانے کا اختیار حاصل ، ڈی جی خاموش شیٹ نمبر 3 پلاٹ نمبر 5/1 اور5/2 کے مشترکہ پلاٹوں پر کمرشل مقاصد کیلیے تعمیرات کی چھوٹ حاصل سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر کورنگی سمیع جلبانی کی مکمل سرپرستی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کے ماڈل کالونی میں چرچے عام رہائشی پلاٹوں پر کمزور عمارتوں کی تعمیر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 3 پلاٹ 5/1 اور 5/2 مین روڈ کے مشترکہ پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیر کی چھوٹ کے عوض خطیر رقم اینٹھ لی گئی ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض بلڈنگ افسران حرصِ زر میں مبتلا ہو کر ذاتی مفادات کے حصول کے لئے ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر قیمتی...
قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں،باپ کی رہائی کیلئے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے، گنڈا پور، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا رہائی کیلئے بھرپور تحریک چلائیں، بانی کی ہدایت ملک میں قانون یا مارشل لا نہیں ہے،میرے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے،فیملی، وکلاء اور میڈیا کو آج اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلئے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے۔ ملک میں قانون یا مارشل لا نہیں بلکہ ایک شخص کی ایماں پر سب کچھ ہورہا ہے۔ علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ...
کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا‘ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جْڑی ہے،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چودھری کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خطاب،انتظامیہ اور طلبا کا پرتپاک استقبال ‘ آپریشن بنیا ن مرصوص میں کامیابی پر طلباء کا خراج تحسین ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے‘کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ اور طلبہ...
ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں، اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے والوںکیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں محسن نقوی کرکٹ کے فیصلے کر سکتے ہیں، فلائی اوور بنا سکتے ہیں ہمارے صوبے کے فیصلے نہیں کر سکتے، گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد علی امین گنڈاپور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کا جنہوں نے بائیکاٹ کیا، ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ آج کی کانفرنس صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن ہوا۔ دہشت گردی سے ہمارے صوبے کا...
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں،شفقت علی خان افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئے حکومت کو تجاویز دی ہیں،پریس بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغان وزارت خارجہ کے درمیان دورے کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے، افغان وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تیاری ہو رہی ہے، طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ افغانستان میں موجود دہشت گردوں...
عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو6،6 ماہ قید کی سزائیں سنادیں، ایک ملزم کو بری کر دیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سماعت ، بغیر اجازت احتجاج کے 3 مقدمات کے فیصلے آگئے اسلام آباد میں بغیر اجازت احتجاج کے 3 مقدمات کے فیصلے آگئے، 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں 2 عدالتوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کیسز میں سزائیں سنا دی۔ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان تحریک انصاف...
داریہ آپاخونچچ ایک روسی فنکار اور سماجی کارکن ہیں جنہیں 2020 میں روسی حکومت نے ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا۔ اس درجہ بندی کے تحت انہیں ہر سہ ماہی اپنی مالی اور سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروانا ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس میں مسافر طیارے گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 ہلاک تاہم آپاخونچچ نے ان رسمی اور سخت نوعیت کی رپورٹوں کو ایک منفرد رنگ دیا۔ انہوں نے انہیں احتجاجی فن (protest art) کی شکل دی، جہاں لپ اسٹک کے نشان، جنگ مخالف خاکے، اور ذاتی تاثرات سرکاری زبان پر طنز بن کر ابھرے۔ ان کی رپورٹس بیوروکریسی کے روبوٹک عمل کو بے نقاب کرتی ہیں اور اس کے پس پردہ موجود سفاکیت، جبر اور...
اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔ شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔ تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور...