اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)نیپرا نے جون کے لیے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، فیصلہ جلد جاری ہوگا، سماعت میں صنعت کاروں ںے بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹری تباہ ہونے کا شکوہ کیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی جوکہ چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔ سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے پھر پور شرکت کی۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں جون کے لیے 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، کمی کی صورت میں اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پروٹیکٹڈ صارفین ،پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا، اتھارٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو تسلی سے سنا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جون میں 13 ارب 31 کروڑ بجلی کے یونٹس فروخت ہوئے ، فی یونٹ بجلی کی پیداوار لاگت 7 روپے 68 پیسے رہی، ریفرنس لاگت جون کیلئے 8 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، ایک ماہ کیلئے صارفین کو ریلیف 8 ارب سے زائد ملے گا۔چئیر مین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکلر ڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے ، ڈسکوز کے گرشی قرض بارے ماہانہ اعدادوشمار کیا رہے ؟ حکام نے جواب دیا کہ ماہانہ اعدادوشمار دستیاب نہیں اتھارٹی کو جمع کروا دیں گے ۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی سماعت چار اگست کو ہے ، تمام ڈسکوز کے اعدادوشمار سماعت میں پیش کریں،صنعت کاروں نے شکوہ کیا کہ بجلی کی قیمت میں حد سے زیادہ اضافے نے صنعت کو متاثر کر دیا ہے ، مئی جون کے ماہ میں قیمتیں کم رہی اب پھر سے بڑھ گئی ہیں، مء جون کے ماہ میں فی یونٹ 28 سے 29 روپے قیمت رہا، جولائی سے قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا، وزیر اعظم ریلیف پیکج کی کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی تھی، ایس آئی ایف سی نے انڈسٹری کو یقین دہانی کروائی کہ ریٹ نہیں بڑھے گا، گزشتہ ہفتے فیلڈ مارشل سے ملاقات میں بھی معاملہ اٹھایا ہے ، اگر ریٹ بڑھتے رہے تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، پاور ڈویژن ریٹ نہ بڑھنے یا نہیں بڑھیں گے کے سوا کوئی جواب نہیں دیتے ۔بعدازاں نیپرا نے سماعت مکمل کرلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیپرا نے ڈسکوز کے فی یونٹ جون کے

پڑھیں:

بجلی صارفین کے لیے 53 ارب روپے سے زائد ریلیف کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین کو گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 53 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کیپیسٹی پے منٹس کی مد میں صارفین کو 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، جبکہ یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ اور آپریشن و مینٹیننس کے لیے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمت مزید کم کردی، سرمائی پیکج کا بھی اعلان

نیپرا کو دی گئی تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف پہنچے گا۔ ریگولیٹری اتھارٹی ان درخواستوں پر سماعت 4 اگست کو کرے گی، اور جو فیصلہ کیا جائے گا وہ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر لاگو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی صارفین ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی

متعلقہ مضامین

  • ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
  • بجلی سستی ہونے کا امکان
  • بجلی صارفین کے لیے 53 ارب روپے سے زائد ریلیف کا امکان
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
  • عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان