پشاور:

شبقدر میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے والد اور بیوی کو قتل کردیا جب کہ بھائی زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ زاک میں پیش آیا جس پر تھانہ سرو کلی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اعجاز کی گھر میں والد سے گھریلو تنازع پر تکرار ہوئی جس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کا والد اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر بھائی زخمی ہوگیا۔

ملزم کے زخمی بھائی نواز شریف ولد راویل شاہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے بھائی اعجاز کی والد سے کسی بات پر تکرار ہوئی، جس پر اعجاز نے طیش میں آ کر فائر کھول دیا۔

بھائی کے مطابق والد راویل شاہ اور بھابی مسماۃ (ز) گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے اور وہ زخمی ہوگیا جب کہ بھائی موقع سے فرار ہوگیا۔

سرو کلی پولیس نے زخمی بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شخص نے بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

شہر قائد کے علاقے کلفٹن اپرگزی میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے اپر گزری بلوچ پاڑہ نورانی مسجد کے قریب گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران سفاک شوہر نے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو قتل جبکہ بیٹی کو شدید زخمی کیا۔

بچی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ایس ایچ او کلفٹن عمران سعد نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر سمیع اللہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل (چھری) برآمد کرلی۔

 قتل ہونے والی ماں کی شناخت 45 سالہ کلثوم جبکہ 12 سالہ بچی کی شناخت مریم کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا جس نے ابتدائی تحقیقات میں دہرے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور : ٹریفک حادثات میں درویش، پولیس آفیسراورخاتون زخمی
  • بنوں میں دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی
  • بنوں میں دہشت گردوں کا تھانہ پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی
  • راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والا بیٹا سزائے موت کا مستحق قرار
  • راولپنڈی: لین دین تنازع پر والد کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت سنادی گئی
  • جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: گزری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
  • کراچی؛ لیاری میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
  • کراچی میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شخص نے بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
  • خاتون خالی بس میں ڈرائیورکی ہوس کا شکار بن گئی،ملزم گرفتار