وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اپنی جرات اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔
(جاری ہے)
محسن نقوی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی دلیری کو سراہتے ہوئے کہا بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کا دلیری سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور ان کے حوصلے اور عزم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے پولیس کے جوانوں کی جرات اور قربانیوں پر پورا ملک فخر کرتا ہے، اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے کردار کی وجہ سے ہمارے ہیرو ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ