فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر نے میکرون کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر نے میکرون کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شیئر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے فلسطین کو ریاست کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر نے طنزیہ طور پر ان کی پرانی وائرل ویڈیو شیئرکردی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہودی تارکین وطن کے امور کے اسرائیلی وزیر امیچائے چکلی Amichai Chikli نے ایک طنزیہ اقدام کے طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فرانسیسی صدر کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شئیر کردی۔
اسرائیلی وزیر نے ایکس پر لکھا کہ صدر میکرون، آپ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہ ہمارا جواب ہے۔
واضح رہے کہہ دو ماہ قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برگیٹ میکرون کے درمیان ویتنام آمد پر طیارے میں ہونے والے مبینہ ”تھپڑ“ کے واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب دونوں میاں بیوی جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے پہلے مرحلے پر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچے تھے۔
اسرائیلی قائدین نے میکرون کے حالیہ فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دہشت گردی کا انعام ہے اور اسرائیل کے صفحہ ہستی کے لیے ایک لانچنگ پیڈ بن جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر غزہ میں تشدد اور انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، مزید 80 فلسطینی شہید کمبوڈیا کیساتھ جھڑپیں، تھائی لینڈ نے اپنے 8سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا چینی صدر پاکستانی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں، چینی نائب صدر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کا خیرمقدم چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیر نے کو تسلیم کی اہلیہ کی ویڈیو
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :