data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے 4 خواتین نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے کوٹے پر 4 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نرگس علی، سیدہ سونیا حسین، ثمرہارون بلور اور سعیدہ جمشید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحے پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اقلیت اور خواتین سے متعلق دوبارہ سیٹوں کی ایلوکیشن کریں، الیکشن کمیشن 10 دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ 2 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معطل شدہ 77 میں سے 74 ارکان کو بحال کر دیا تھا، جن میں 19 قومی اسمبلی، 27 پنجاب اسمبلی، 25 خیبر پختونخوا اسمبلی اور 3 سندھ اسمبلی کے ارکان شامل تھے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر 21 خواتین اور 4 اقلیتی امیدواروں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا تھا،جس کے بعد اپوزیشن کی تعداد 52 ہوگئی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) 19 نشستوں کے ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن گئی تھی، جے یو آئی (ف) کی 8 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں بحال ہوئی تھیں۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کی صوبائی اسمبلی میں 6 خواتین اور ایک اقلیتی نشست بحال ہونے کے بعد ایوان میں تعداد 16 ہوگئی تھی۔ 4 جولائی کو مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

علاوہ ازیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی 5 خواتین اور ایک اقلیتی نشست بحال ہونے کے بعد تعداد 11 ہوگئی تھی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کی ایک، ایک خواتین کی مخصوص نشست بحال ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: ثمر بلور کے (ن) لیگ کی جانب سے 2 مخصوص خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع
  • ن لیگ کی جانب سے 2مخصوص نشستوں پر کس کس خاتون نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟الیکشن کمیشن نے بتا دیا
  • مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کے لیے ٹکٹ جاری کردیے
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
  • پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلامیہ معطل کردیا
  • پشاور ہائی کورٹ: کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
  • مخصوص نشستوں کی تقسیم کے طریق کار کیخلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • قومی اسمبلی: ن لیگ کو 2 مزید مخصوص نشستیں ملنے کا امکان