قومی اسمبلی: ن لیگ کو 2 مزید مخصوص نشستیں ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کو خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ترجیحی فہرست کے لیے نامزدگیاں طلب کر لی ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ۔ شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی کو وصول کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشستیں مخصوص نشستوں کی نئی تقسیم کے تحت مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئیں گی، جن پر خواتین یا اقلیتوں کے نمائندے تعینات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حتمی فہرست 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائے گی، جس میں مسلم لیگ ن کی طرف سے منتخب کیے گئے امیدواروں کے نام شامل ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حماس نے ریڈکراس کی نگرانی میں مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی صورتِ حال میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام غزہ امن معاہدے کے تحت جاری تبادلے کے سلسلے کا حصہ ہے، جس کے تحت حماس اس سے قبل بھی 4 لاشیں اور 20 یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے۔
یہ حوالگی غزہ میں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد جنگ کے اثرات سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنا اور یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اب تک اپنے وعدوں کے مطابق نہ تو بمباری روکی ہے اور نہ ہی محصور فلسطینیوں کو انسانی امداد تک حقیقی رسائی دی ہے۔
اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کی قید سے واپس آنے والے تمام 20 یرغمالی بہتر حالت میں ہیں، لیکن ہمارا مشن ابھی ختم نہیں ہوا۔
دریں اثنا غزہ میں انسانی المیہ بدستور جاری ہے۔ امدادی ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے سے مزید 44 فلسطینی شہدا کی لاشیں نکالی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث کئی علاقے اب بھی کھنڈر بنے ہوئے ہیں اور درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں جب کہ ا دویات اور ایندھن کی شدید قلت بدستور برقرار ہے۔