پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی متفرق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔
وکیل سلطان محمد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ روز قبل2جولائی کو الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نےخواتین کی مخصوص نشستوں کو مس کلکولیٹ کیا۔ ہماری استدعا ہے کہ ہمیں ہمارے حصے کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ 2024ء کا نوٹیفکیشن عدالت سے معطل ہے کیا؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ جی وہ معطل نہیں ہے کیس پینڈنگ ہے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ نوٹس کرتاہوں وہ آکر بتائیں تو دیکھ لیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز
پڑھیں:
(ن) لیگ کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ کی مخصوص نشستوں کی فہرست ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے ترجیحی فہرست کیلئے نامزدگیاں مانگ لیں۔
اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے (ن) لیگ کو قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستیں ملیں گی، ان مخصوص نشستوں پر نامزدگی کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن حتمی فہرست 24 جولائی کو جاری کرے گا اس کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔
ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے محبتیں بانٹنا ہے: اعظم نذیر تارڑ
مزید :