عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کرنے کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق 190 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہیں، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے ۔ 17 جنوری کو سزا ہوئی 27 جنوری کو اپیل فائل کر دی تھی۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
درخواست کے مطابق 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی ۔ نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التوا مانگ رہا ہے۔ عدالت سے گزشتہ سماعت پر بھی کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی اور یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے ۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی درخواستیں سزا معطلی کی کی گئی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔