لوٹ مارکیس میں مجرم کو7سال قید اورجرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے کے واقعہ سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ذاکر احمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں بھی مجرم کو 7 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے کے واقعہ سے متعلق کیس کی کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ذاکر احمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں بھی مجرم کو 7 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات شواہد کی روشنی میں ثابت ہوتے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ فروری 2022 میں رونما ہوا تھا، ڈاکس تھانے میں مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، 14 تولہ سونا، چار موبائل فون 13 لاکھ 45 ہزار کیش، بائیس لاکھ روپے کے چیکس لوٹے گئے تھے مجرم نے گھر میں گھس کر خاتون اور تیرہ سالہ بچے سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی تھی، ڈکیتی کا واقعہ محمد کالونی مکن ہوٹل مچھر کالونی میں پیش آیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
لاہور؛ چینی باشندے کے گھر سے تقریباً 2کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
لاہور:ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، جس میں گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔
شہر بانو نقوی نے بتایا کہ 36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
اے ایس پی ڈیفنس کے مطابق ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکما نہ دے سکے اور دوران انٹیرو گیشن سچ تسلیم کر لیا، ملزمان سے 01 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی، ایس ایچ او ڈیفنس بی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔