حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
حریت رہنمائوں نے اعلان کیا کہ شہید برہان مظفر وانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اورپاکستان کی بہادر افواج سے اظہار محبت کیلئے 8 جولائی کو کراچی میں "بنیان مرصوص ریلی” نکالی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں نے کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے پہلگام سمیت مقبوضہ کشمیر میں رچائے گئے فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، سید یوسف نسیم سمیت پریس کانفرنس کے شرکاء نے 22 مئی کو ہونیوالے پہلگام واقعے کو بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا تیار کردہ ایک منظم فالس فلیگ آپریشن قرار دیا جس کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ، پاکستان کو بدنام اور کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے تعبیر کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی منصوبہ بند کارروائی تھا جسے ایک ایسے وقت پر انجام دیا گیا جب امریکی نائب صدر جے دی وانس بھارت کے دورے پر تھے۔ اس موقع کو استعمال کر کے بھارت نے سفارتی ہمدردی حاصل، داخلی سیاست میں فائدہ اٹھانے اور پاکستان پر دبائو بڑھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے محض دو گھنٹوں بعد ہی ایف آئی آر درج کی گئی اور منٹوں میں مشتبہ افراد کے خاکے میڈیا پر جاری کر دیے گئے اور پاکستان کو براہ راست اس واقعے میں ملوث قرار دیا گیا۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جوا زبنا کر سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا اعلان کر کے پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی خطرناک روایت قائم کی۔ بھارت نے "آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا، جس میں شہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔حریت قائدین نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت، منظم اور پروقار انداز میں دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا اور کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
حریت رہنمائوں نے اعلان کیا کہ شہید برہان مظفر وانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اورپاکستان کی بہادر افواج سے اظہار محبت کیلئے 8 جولائی کو کراچی میں "بنیان مرصوص ریلی” نکالی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں سندھ اسمبلی کے اراکین نجم مرزا، انجینئر سید عادل عسکری، ڈاکٹر جے پال چھابڑیہ اور مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر احمد ندیم، جی ڈی اے کراچی، مسلم لیگ فنکشنل کے صدر کیپٹن نعیم فیروز اور مسلم کانفرنس کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ غلام عباس جمال اور دیگر بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت رہنمائوں پریس کانفرنس کراچی میں کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں خوفناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں کار سڑک سے پھسل کر سیکڑوں فٹ گہرائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ یہ ہولناک حادثہ مظفرآباد سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں چلیانہ گاو¿ں کے قریب نیلم ویلی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک کار سڑک سے سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم کے دائیں کنارے
سے جا ٹکرائی۔نیلم ویلی کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر (ڈی ڈی ایم او ) اختر ایوب نے بتایا کہ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد رجسٹریشن نمبر B-3725 والی ایک گاڑی چلیانہ کے قریب ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر پہاڑی ڈھلوان سے نیچے لڑھک گئی اور سیکڑوں فٹ گہرائی میں دریا کے کنارے پر جا کر رک گئی، ورنہ یہ تیز بہاو¿ میں بہہ جاتی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایک ایمرجنسی یونٹ کو فوری طور پر ضلع صدر مقام اٹھمقام سے روانہ کیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار، فوجی دستے اور بڑی تعداد میں مقامی باشندے بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔آپریشن کے دوران پانچ خواتین اور ایک مرد کی لاشیں نکالی گئیں اور ریسکیو 1122 کے ذریعے لاشوں کو نوسیری میں ایک قریبی فوجی یونٹ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت کے بعد انہیں سوگوار خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ امیر خان ولد محمد یاسین، ان کی اہلیہ 50 سالہ گلشن بی بی، ان کی بیٹیاں 23 سالہ نائمہ اور 21 سالہ مشال اور ان کی بہوئیں 27 سالہ سندس اور 27 سالہ حلیمہ بشیر کے ناموں سے ہوئی۔