کل جماعتی حریت کانفرنس کا 8 جولائی کو کراچی میں جموں کشمیر بنیان مرصوص ریلی نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
کراچی:
کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکریٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان المرصوص ریلی نکالی جائے گی۔جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید نسیم یوسف ۔ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی نجم مرزا ۔مسلم فنکشنل کے رہنماء ڈاکٹر نسیم فیروز ۔پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و اقلیتی رہنماء ڈاکٹر جے پال ۔مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء احمد ندیم ۔شیخ عبدالماجد موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد بھارتی فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جھوٹے فلیگ آپریشنز کو طویل عرصے سے نفسیاتی جنگ کے گھناؤنے آلات کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ ان جھوٹےفلیگ آپریشنز کو بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تحریک آزادی کوختم کرنے اوربین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے تیار کیا اور انجام دیاہے۔
ان سازشوں میں مودی حکومت ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 مئی 2025 کو پہلگام کی خوبصورت وادی بسرین میں ایک واقعہ سامنے آیا۔جہاں 27 معصوم سیاح، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، المناک طور پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جسے بھارت نے عجلت میں دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ پھر بعد میں معتبر ذرائع سے پتہ چلا کہ یہ دہشت گرد حملہ نہیں بلکہ ایک جھوٹا فلیگ آپریشن کیا گیا تھا۔ جسے خود بھارتی ایجنسیوں نے ترتیب دیا تھا۔
اس ظلم کے پیچھے بہت سے محرکات تھے۔جن میں عالمی سفارتی حلقوں میں پاکستان کو بدنام کرنا کشمیری عوام کی مقامی اور قانونی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنا۔ہندوستانی انتخابات سے پہلے ملکی سیاسی ماحول میں ہیرا پھیری کرنا۔ انتہائی متنازعہ وقف بورڈ بل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو عالمی سطح طور پر تنہا کرنا اور مستقبل کی دشمنیوں کا جواز پیش کرنا شامل تھے ۔
پہلگام واقعہ اس وقت بھارت نے مرتب کیا۔جب امریکی نائب صدر بھارت کے دورے تھے۔اس واقعہ کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان آپریشن سندھورشروع کیا۔پاکستان کی سویلین آبادی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔
پاکستان نے اس حملے کے جواب میں بھارت کے خلاف تاریخی آپریشن بنیان المرصوص شروع کیا اور بھارت کو عبرتناک شکست دی۔پاکستان نے موثر طریقے سے عالمی سطح سفارت کاری کی اور بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کیا۔ پاکستان نے بھارت کو باوقار اور پرعزم انداز میں دفاعی اور سفارتی سطح پر ایک مناسب اور درست جواب دیا، جس نے نہ صرف ہندوستان کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک طاقتور پیغام بھیجاآپ اکیلے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس پاکستان کے عوام اور اس کی بہادر مسلح افواج کو دلی تحسین اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، جنہوں نے جنگجوئی کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑے ہو کر نہ صرف قومی وقار کو بحال کیا بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام میں امید بھی بحال کی۔انہوں نے کہا کہ 8 جولائی 2016 کو تحریک آزادی کے نوجوان، بہادر اور بصیرت رکھنے والے رہنما برہان مظفر وانی کو بھارتی قابض افواج نے شہید کر دیا تھا۔ ان کی شہادت نے جدوجہد کو خاموش نہیں کیا بلکہ سلگایا ہے۔
پلوامہ کی پہاڑیوں سے لے کر سری نگر کی گلیوں تک برہان وانی دفاع، وقار اور اٹوٹ جذبے کی علامت بن گیاہے۔ ہندوستانی ریاست نے اس کے بعد سے اس کا نام تاریخ سے مٹانے، اس کی میراث کو ناپاک کرنے اور اس مٹی کے بیٹے کی یاد کو کچلنے کی بھرپور کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا ہے ۔ ان کی عظیم قربانی کے اعزاز میں اور کشمیری عوام کی مسلسل لچک کے اعتراف میں کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر بنیان المرصوص عوامی ریلی نکالے گی۔جو 8 کو شام 4:00 بجے کراچی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک منعقدہوگی۔
یہ ریلی شہید برہان وانی کی وراثت کی یاد دلائے گی اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، جنہوں نے بھارت کے تسلط کا بھرم توڑ دیا اور نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا بھر کی مظلوم اقوام میں مزاحمت کا جذبہ بیدار کیاہے۔پریس کانفرنس میں شریک تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے اس ریلی کی حمایت کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کل جماعتی حریت کانفرنس انہوں نے کہا کہ بھارت نے کے لیے
پڑھیں:
زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟
معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ مختصر علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرگئے۔
عبدالغنی بھٹ کی عمر قریباً 90 برس تھی، وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
افسوسناک خبر ؛ مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت راہنما و سابق چیئرمین کُل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بھٹ بھی آزادی کشمیر کا خواب دل میں سجائے اللہ کو پیارے ہو گئے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین pic.twitter.com/3CRwN1JJQj
— Asaad Fakharuddin???? (@AsaadFakhar) September 17, 2025
مرحوم نے فارسی، اقتصادیات اور سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کی تھیں جبکہ فارسی میں ماسٹرز بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی تھی، جبکہ وہ فارسی کے پروفیسر بھی رہے۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں انہیں بطور پروفیسر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔ مرحوم 1987 میں بننے والے آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد ’مسلم متحدہ محاذ‘ میں بھی پیش پیش رہے۔
بھارتی انتظامیہ نے1987 کے مقبوضہ علاقے کے اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کرکے محاذ کے امیدواروں کو ہروا دیا تھا۔ پروفیسر عبدالغنی بھٹ کو انتخابات کے بعد گرفتار کیا گیا اور وہ کئی ماہ تک جیل میں رہے۔
پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے 1993 میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر یقین رکھتے تھے اور اس مقصد کے لیے ان کی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پروفیسر عبدالغنی بھٹ زندگی بھر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف برسرپیکار رہے، اور آزادی کا خواب آنکھوں میں لے کر ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: حریت پسند رہنما 15 سال پرانے مقدمے سے بری
کشمیری حریت رہنما کے انتقال پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سمیت کشمیری قیادت نے عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتقال برسرپیکار بھارتی مظالم عبدالغنی بھٹ کشمیری حریت رہنما مقبوضہ کشمیر وی نیوز