بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلیے خطرناک ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے، انہوں نے کہا بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آئے ہیں۔
عرب خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔
بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے بھارت میں ہونے والے 2019 اور اس کے دہشت گرد حملوں میں پاکستان ملوث نہیں ہے۔
پاکستان کو روز کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات کا سامنا کرنا بڑتا ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ بھارت پہلگام حملوں کے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کرسکا۔
مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان مخالف نے کہا کے لیے
پڑھیں:
قطر اور برطانیہ کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمتِ عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر اور برطانیہ کے درمیان دوحہ میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیرِ دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمتِ عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ معاہدہ قطر کے دفاع میں برطانیہ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ دفاعی شراکت داری کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات بھی انتہائی مستحکم ہے، قطر کیلئے برطانوی برآمدات 2025ء میں 4.4 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئیں جبکہ برطانیہ میں قطری سرمایہ کاری 40 ارب پاؤنڈ سے تجاوز کر گئی ہے، جو فِن ٹیک، لائف سائنسز، قابلِ تجدید توانائی اور سائبر سکیورٹی جیسے شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔