تصویر، اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان میں موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدر الہام علیؤف کو مبارکباد دیتا ہوں، خانکندی کے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال پر مشکور ہوں، ای سی او رکن ملکوں کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پگھلتے گلیشیئرز، شدید گرمی،سیلاب اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی چیلنجز نے لاکھوں لوگوں کے روزگار کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر اور املاک کو بہت نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلیش فلڈز جیسی صورتحال کے تناظر میں اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، گزشتہ ہفتے متاثرہ اضلاع میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی واضع کی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےدرپیش چیلنجز اجتماعی اقدامات کے متقاضی ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی منظر نامے میں ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں تیزی سے آرہی ہیں، بڑھتے ہوئے باہمی انحصار اور علم کی وسعت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے۔

’بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا انتہائی تشویشناک ہے‘

وزیراعظم  نے کہا کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش تھی، مقبوضہ کشمیر میں ایک بدقسمت واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار بنانا انتہائی تشویشناک ہے، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول ہے، عالمی ثالثی عدالت نے فیصلے میں بھارتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، کسی بھی صورت بھارت کو اس خطرناک راستے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بھارتی اقدام پاکستان کے عوام کے خلاف جارحیت کے مترادف ہوگا۔

’پاکستان ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملے میں شہید ایرانیوں کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بدامنی پیدا کرنے والی قوتیں اپنے مقاصد کے لیے خطے میں عدم استحکام چاہتی ہیں، ایران پر غیر قانونی اور غیر منطقی اسرائیلی حملے اس رجحان کا حالیہ مظاہرہ تھے، پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، اس جارحیت کے شعلوں نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ پیدا کیا تھا۔

’غزہ ہو یا مقبوضہ کشمیر ہم مظلوم عوام کے ساتھ ہیں‘

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے غزہ میں انسانیت کا وجود ہی نہیں، غزہ ہو یا مقبوضہ کشمیر ہم مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کہیں بھی بے گناہ لوگوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھارت کا

پڑھیں:

بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد مارے گئے

بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام 30 دہشت گردوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی اس بروقت کارروائی نے ملک کو ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ کرتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کا دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔ اس حوالے سے افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے ’’غیر ملکی پراکسیز‘‘کے استعمال سے روکے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ وہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو ''روگ اسٹیٹ،، قرار دے دیا
  • پانی کو ہتھیار بنانا ناقابل برداشت ہوگا، وزیراعظم کا بھارت کو دوٹوک پیغام
  • بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا، پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، مثالی حوصلے سے اسے جواب دیا،وزیراعظم شہباز شریف
  • پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم
  • پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم
  • بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد مارے گئے
  • حنا بیات نے تمباکو نوشی کرنے والے نوجوان اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • بھارت کو عالمی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وزیراعظم