ڈاکٹر زہرا حسین گلگت بلتستان اور چترال کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
گلگت بلتستان اور چترال اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں مگر اس خطے کی اصل دولت صرف پہاڑ اور جھیلیں ہی نہیں بلکہ اس کی گہری تاریخ اور ثقافتی ورثہ بھی ہے۔ بدقسمتی سے یہ آثار قدیمہ تیزی سے مٹتے جا رہے ہیں جنہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں
ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر زہرا حسین اس نایاب ورثے کو بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ گلگت بلتستان اور چترال کے دور دراز علاقوں میں جا کر مقامی کمیونٹی سے نہ صرف بات کر رہی ہیں بلکہ انہیں تربیت بھی دے رہی ہیں تاکہ وہ خود اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کر سکیں۔
مزید پڑھیے: چترال: کیلاشی خاتون کی جانب سے امریکا سے 80 ہزار کتابوں کا تحفہ بھیجنے پر اعتراض کیوں؟
ڈاکٹر زہرا کا کہنا ہے کہ یہ صرف پتھر نہیں بلکہ ہماری پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اب بھی خاموشی اختیار کی تو آنے والی نسلیں ہماری تہذیب کے ان نشانات سے محروم ہوجائیں گی۔ ڈاکٹر زہرا نے اس کٹھن کام کا بیڑا کیسے اٹھایا اور اس حوالے سے ان کی اب تک کیا خدمات ہیں جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چترال ڈاکٹر زہرا حسین گلگت بلتستان گلگت بلتستان اور چترال کا عظیم ورثہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چترال ڈاکٹر زہرا حسین گلگت بلتستان ڈاکٹر زہرا
پڑھیں:
چترال کی چیری خطرے میں، دل دہلا دینے والا انکشاف
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انکشاف پھل چترال چیری خطرے میں خیبرپختونخوا وی نیوز