کھوڑو سسٹم کی سرپرستی میں اے ڈی آصف شیخ اور انسپکٹر عابد شاہ غیرقانونی امور کے سرپرست
پلاٹ نمبر A161اورA184 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن تعمیر کے عوض خطیر رقم کی وصولی

سندھ بلڈنگ کھوڑو سسٹم گلشن اقبال می جاری ناجائز تعمیرات پر ڈی جی کی دانستہ چشم پوشی برقراراے ڈی آصف شیخ بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کی انہدام سے محفوظ رکھنے کی اضافی وصولیاںبلاک 5 پلاٹ نمبر A161 اور A184 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات علاقے کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیاور خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ دی جا رہی ہے جرآت سروے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہشہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات سے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں گلشن اقبال کے بلاک 5 میں رہائشی پلاٹوں A161 اور A184 پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کے حفاظتی پیکج میں جاری ہیں ۔ ناجائز تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کے لئے اضافی وصولیاں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ خلاف ضابطہ تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جرآت سروے ٹیم کی جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پر کمرشل پورشن

پڑھیں:

سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  

ویب ڈیسک:سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔

 واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔

پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ  سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

 بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری،حافظ نعیم
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
  • سندھ محکمہ تعلیم میں بدعنوانی کی تحقیقات متنازع
  • کوہسار زون میں لینڈ مافیا سرکاری زمین پر قبضے میں مصروف
  •  راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک  توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ
  • کے ایم سی ٹیم نے اورنگی ٹائون میں5ایکٹر کمرشل زمین کوکامیابی سے دوبار قبضے میں لیکرسیل کردیاہے
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات، حکام بے پروا
  • سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  
  • ڈپٹی میئرکراچی سلمان مراد کے ایم سی بلڈنگ میں کونسل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے‘ سردار عبدالرحیم