پاکستان اور ویتنام کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور ویتنام کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق طے پاگیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات ہنوئی میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے اپنے ویتنامی ہم منصب سے دو طرفہ تجارتی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی، جس میں مختلف شعبہ جات میں تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے ٹیکسٹائل، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور دواسازی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) کی جانب پیش رفت پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ تجارتی رکاوٹوں کو کم کر کے باہمی درآمدات و برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔

ویتنام نے پاکستانی چاول، ٹیکسٹائل مصنوعات اور چمڑے کے سامان میں گہری دلچسپی ظاہر کی جب کہ پاکستان نے ویتنام کو وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی کی پیشکش کی، جس سے ویتنامی برآمدات کو نئی جہت مل سکتی ہے۔

دونوں وزرائے تجارت نے مشترکہ منصوبوں، نجی شعبوں کے درمیان روابط اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ طویل المدتی معاشی شراکت داری کو عملی شکل دی جا سکے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ تجارتی حجم کو نمایاں طور پر بڑھایا جا سکتا ہے اور اس مقصد کے لیے سرکاری و نجی سطح پر مسلسل رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

ملاقات ایک خوشگوار اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے مستقبل میں بھی اقتصادی اشتراک کے فروغ کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی وزیر خارجہ چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی.

.. پاکستان نے ایس سی او میں ڈیجیٹل اکنامک کو آپریشن کے 12 منصوبوں پر دستخط کر دئیے غیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط سینئر صحافی ذکیر بھٹی کی جدہ آمد، پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے ناشتے پر بیٹھک فرسودہ نظام سے ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم کی ماہرین پر مشتمل ماڈل اپنانے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور ویتنام کے کے درمیان پر اتفاق کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور

اسلام آباد:

پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔

کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔

پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور پاکستان کا ریڈیو نشریات اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایران اور پاکستان کا ریڈیو اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سندھ اور رومانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کی پیش رفت
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزراء کی ملاقات دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
  • استنبول: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق