پاکستان اور ویتنام کا اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی ویتنامی ہم منصب سے ملاقات میں سٹریٹجک معاشی شراکت داری پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنام کے وزیر برائے صنعت و تجارت نگویین ہونگ دیئن سے ہنوئی میں ملاقات کی جس کا مقصد پاکستان اور ویتنام کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ سطح کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت میں تنوع، مارکیٹ تک رسائی، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی سمیت دیگر اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
وزرائے تجارت نے کاروباری تعلقات کو فروغ دینے، مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیکسٹائل، زراعت، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات کے موقع پر تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کی طرف پیشرفت کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید آسان بنایا جا سکے۔وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان کے سٹریٹجک محلِ وقوع کو اجاگر کرتے ہوئے ویتنام کو وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی کی پیشکش کی جو علاقائی رابطوں کے منصوبوں کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے۔ویتنام کے وزیر نگویین ہونگ دیئن نے پاکستانی چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات کی درآمدات بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ویتنام کے مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میں پاکستانی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ملاقات کا اختتام اس مشترکہ عزم پر ہوا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے ایک طویل المدتی معاشی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور ویتنام ویتنام کے کے درمیان
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :