ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 13 جولائی سے اس میں شدت آنے کی توقع ہے، 13 جولائی کی شام سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
ان موسمی نظاموں کے زیر اثر 11 تا 17 جولائی بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش متوقع ہے، جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی اسی عرصے میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں اسی عرصے میں جولائی وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں جولائی کے اسی ہفتے کے دوران مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے آج یعنی بروز جمعہ موسلادھار بارش کے باعث ڈی جی خان سمیت بلوچستان کشمیر، گلگت بلتستان ،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، سبی ،لورالائی ، ژوب ، قلات، خضدار، آواران اور پنجگور میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جو کشمیر، گلگت بلتستان ،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان اور ایبٹ آباد کو بھی سیراب کریں گی۔
تاہم ان بارشوں کے باعث نہ صرف مذکورہ علاقوں بلکہ بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے اس دوران خیبرپختونخوا، مری، گلیات ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا انتباہ بھی جاری کیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں:
محکمہ موسمیات سے وابستہ فورکاسٹنگ آفیسر مہر فاطمہ کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوبی/وسطی پنجاب، شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان سمیت کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں درمیانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
’اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ ،جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جبکہ شام اور رات کے اوقات میں بالائی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔‘
مزید پڑھیں:
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان طاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شمال اور شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وسطی اور شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہوئی، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارشیں بلتستان بلوچستان پشگوئی جنوبی پنجاب چترال سوات شانگلہ کشمیر کوہستان گلگت گلیات مانسہرہ محکمہ موسمیات مرطوب مری موسلا دھار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلتستان بلوچستان پشگوئی چترال سوات شانگلہ کوہستان گلگت گلیات محکمہ موسمیات موسلا دھار ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش محکمہ موسمیات چند مقامات پر کا امکان ہے علاقوں میں شمال مشرقی متوقع ہے کے مطابق میں تیز ملک کے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔