Juraat:
2026-07-24@09:22:57 GMT

(محکمہ خزانہ) حیدرآباد اکاوئنٹس آفس میں کروڑوں کا گھپلا

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

(محکمہ خزانہ) حیدرآباد اکاوئنٹس آفس میں کروڑوں کا گھپلا

فارنزک آڈٹ میں حقیقت عیاں ، اعلیٰ حکام نے تحقیقات کی سفارش کردی ہے
4ارب50 کروڑ کرپشن ، اللہ بچایو جتوئی، نذیر منگی ودیگر خلاف نیب میں جاری

محکمہ خزانہ سندھ کے ماتحت حیدرآباد اکاؤنٹس آفس میں کروڑوں روپے کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا، 628 پینشنرز کے محکمے جاننے کے علاہ کروڑوں روپے کی ادائیگی، اعلی حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق پفرا کے ٹریننگ مینیوئل کے سندھ کے ملازمین کے لئے کوڈ 40000001 اور 20000030 ہونگے۔ حیدرآباد ٹریزری آفس میں مالی سال 2021-22 کے دوران پینشن فنڈز کی فارینزک آڈٹ کی گئی، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ 628 پینشنرز کو 23 کروڑ 70 لاکھ روپے پینشن ڈی سی ایس سسٹم کے ذریعے ادا کی گئی، پینشنرز کو پینشن کی ادائیگی کے لئے آئی ڈیز بنائی گئی لیکن دلچسپ بات یہ ہے آئی ڈیز میں یہ رکارڈ موجود نہیں کہ پینشنرز کون سے محکمہ کے ملازم ہیں، وزارت کا کوڈ 9999999 تحریر کیا گیا ہے جو کہ پفرا کے ٹریننگ مینیوئل میں درج ہی نہیں، کوڈ مشکوک ظاہر ہوتا ہے۔ حیدرآباد ٹریزری آفیس میں پینشنرز کے ریکارڈ کا کوئی فائل بھی موجود نہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ پینشنرز کا محکمہ اور متعلقہ رکارڈ موجود نہ ہونے کے باعث پینشن فنڈز میں شفافیت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ محکمہ خزانہ سندھ اور حیدرآباد ٹریزری آفیس کو مئی 2024 میں آگاہ کیا گیا لیکن افسران نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر اعلی حکام نے سفارش کی ہے پینشنرز کا رکارڈ فراہم کیا جائے اور انکوائری کی جائے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد ٹریزری آفیس میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کی کرپشن پر نیب میں انکوائری جاری ہے جس میں سابق ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر اللہ بچایو جتوئی، نذیر منگی اور دیگر خلاف تحقیقات جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف