عوام کو کسی صورت خستہ حال عمارتوں میں رہنے نہیں دینگے،ایس بی سی اے حیدرآباد
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے دفتر واقع سوک سینٹر حیدرآباد میں مرکزی ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے، جو24گھنٹے کام کر رہا ہے جس کا فون نمبر 0229200217 ہے،اس سلسلے میں خستہ حال عمارتوں کے رہائشیوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثہ سے محفوظ رکھنے کے لیے پیشگی خستہ حال عمارتیں خالی کرنے کے اطلاع نامے اور نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں جبکہ
خطرناک عمارتوں پر بینرز بھی نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی زیر صدارت ان کے دفتر شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد شہر میں موجود خستہ حال عمارتوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی صورت میں خستہ حال عمارتوں میں عوام کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خستہ حال عمارتوں
پڑھیں:
راولپنڈی، 86 خستہ حال عمارتیں خطرناک قرار، خالی کروانے کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی(آن لائن)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں 86 بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا۔خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث بوسیدہ عمارتیں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں، مالکان کو نوٹسز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15 دنوں میں عمارت کی مرمت کروائیں یا مخدوش حصہ گرا دیں، عدم تعمیل کی صورت میں مکینوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔بوسیدہ عمارتیں بھابڑا بازار، لنڈا بازار، سید پوری گیٹ، راجا بازار، موچی بازار، ڈنگی کھوئی اور دیگر علاقوں میں موجود ہیں۔