کراچی: مون سون کے باعث گیسٹرو اور معدے کے امراض میں تشویشناک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: مون سون کی بارشوں کے بعد شہر میں گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شہرقاند میں مون سون کی بارشوں کے بعد بڑے اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے ہیں اور روزانہ درجنوں افراد علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ مون سون کے آغاز کے بعد سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد مریض پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوکر آ رہے ہیں۔
اسی طرح سول اسپتال کراچی میں بھی مون سون کے آغاز کے بعد سے ہی صورت حال تشویشناک ہے جہاں گیسٹرو کے روزانہ 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر عرفان نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گندے پانی اور غیر معیاری کھانوں سے پرہیز کیا جائے، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھا جائے اور پینے کا پانی لازمی ابال کر استعمال کیا جائے تاکہ ان بیماریوں سے بچا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں ان بیماریوں کی شدت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر احتیاطی اقدامات کریں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں بروقت اسپتال سے رجوع کریں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس وبائی صورتحال کی بڑی وجوہات شہر میں جگہ جگہ جمع ہونے والا گندا پانی، نکاسی آب کے مسائل اور مکھیوں کی بھرمار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مون سون کے کے بعد
پڑھیں:
کاروبار دوست پالیسیاں: ٹیکسٹائل برآمدات میں خوش آئند اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت نے پالیسی تسلسل سے صنعتی سہولت کاری سے ماحول بہتر اور ٹیکسٹائل صنعت کی مسابقتی حیثیت کو بڑھایا ہے۔جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاروبار دوست پالیسیاں نتائج دے رہی ہیں۔
میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ عارف حبیب سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق دنیا نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں پاکستان سے 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات خریدی ہیں۔جب کہ ملکی ٹیکسٹائل تاریخ میں 4 مہینوں کی یہ بلند ترین ایکسپورٹس ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات میں نٹ ویئر کا حصہ ایک ارب 90 کروڑ اور ریڈی میڈ گارمنٹس کا ایک ارب 40 کروڑ ڈالر رہا۔ دونوں شعبوں نے 4 مہینوں میں ریکارڈ برآمدات کی ہیں۔ اس رجحان کی وجہ سے عالمی مانگ اور پاکستان کی معیاری ویلیو ایڈ مصنوعات ہیں۔