عمران خان قوم کی خاطر قید برداشت کررہے ہیں، فیصل مغل
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیر اہتمامِ ورکرز اِجلاس منعقد کیا گیا،جس میں ڈسٹرکٹ ،ٹاﺅن اور یوسیز کے ورکرز نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویژن کے صدر فیصل مغل نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان جیل کی صعوبتیں قوم کو حقیقی جمہوریت دلانے کے لیے برداشت
کر رہے ہیں وہ کرپشن زدہ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلا کر ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ فیصل مغل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی خاطر مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں لیکن وہ وقت دور نہیں جب ملک میں انصاف مبنی جمہوری حکومت قائم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر ہم سب کا فرض ہے کہ عوام کو خان صاحب کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے اور انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے آگہی فراہم کی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
الائیڈ اسپتال کی ایم آرآئی مشین کی خرابی تشویشناک ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ، صدرپبلک ایڈکمیٹی میاںانوارالحق ایڈووکیٹ نے الائیڈ اسپتال میں ڈویژن کی اکلوتی ایم آر آئی مشین کی خرابی پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشین کی خرابی کی وجہ سے سیکڑوں ٹیسٹ التوا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث مریض نجی لیبارٹریز سے ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن میں صرف ایک ہی سرکاری ایم آر آئی مشین الائیڈ اسپتال میں موجود ہے، جو فیصل آباد کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کیلئے واحد سہارا ہے۔ انہوںنے کہا کہ روزانہ تقریباً 150 مریضوں کا ایم آر آئی سکین اسی مشین کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو گزشتہ کئی روز سے بند پڑی ہے ۔ مشین کی بندش کے باعث نہ صرف او پی ڈی بلکہ داخل مریضوں کو بھی بروقت تشخیص کی سہولت میسر نہیں ہو رہی۔ انہوںنے کہاکہ پرائیوٹ سینٹرز پر ایک ایم آر آئی ٹیسٹ کی قیمت 18 سے 20 ہزار روپے تک ہے، جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے ۔ جماعت اسلامی کے راہنمائوںنے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طور مزیدمشینوں کا بھی بندوبست کیاجائے کیونکہ اتنے بڑے ڈویژن کے لیے صرف ایک مشین پر انحصار افسوسناک ہے۔