Daily Mumtaz:
2025-07-11@14:43:23 GMT

پنجاب میں مون سون بارشوں سے تباہی ، 39 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

پنجاب میں مون سون بارشوں سے تباہی ، 39 افراد جاں بحق

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں رواں سال مون سون بارشوں 39 افراد جاں بحق ہوگئے ، زیادہ اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے رواں سال مون سون بارشوں سے نقصانات کی فیکٹ شیٹ جاری کردیْ

جس میں بتایا پنجاب میں رواں سال مون سون بارشوں سےاب تک 39افرادجاں بحق ہوئے ، جاں بحق افراد میں 20 اور بچے 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

فیکٹ شیٹ میں کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 103 شہری زخمی اور 47گھرمتاثرہوئے۔

پی ٹی ایم اے نے کہا کہ زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔

آسمانی بجلی گرنے سے 3 افرادجاں بحق ہوئے،کرنٹ لگنے سے 8 افرادجان سےگئے جبکہ نہاتے ہوئے ڈوبنے سے 8 اموات رپورٹ ہوئیں تاہم سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

ڈی جی پی ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ آج سے 17 تک جاری رہے گا اور بارشوں سےلاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں اور بیراجزپر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ،تربیلا ،کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے ۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایم اے

پڑھیں:

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 13 جولائی سے اس میں شدت آنے کی توقع ہے، 13 جولائی کی شام سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

 ان موسمی نظاموں کے زیر اثر 11 تا 17 جولائی بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش متوقع ہے، جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی اسی عرصے میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں اسی عرصے میں جولائی وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں جولائی کے اسی ہفتے کے دوران مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے آج یعنی بروز جمعہ موسلادھار بارش کے باعث ڈی جی خان سمیت بلوچستان کشمیر، گلگت بلتستان ،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، سبی ،لورالائی ، ژوب ، قلات، خضدار، آواران اور پنجگور میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جو کشمیر، گلگت بلتستان ،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان اور ایبٹ آباد کو بھی سیراب کریں گی۔

تاہم ان بارشوں کے باعث نہ صرف مذکورہ علاقوں بلکہ بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے اس دوران خیبرپختونخوا، مری، گلیات ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا انتباہ بھی جاری کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمہ موسمیات سے وابستہ فورکاسٹنگ آفیسر مہر فاطمہ کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوبی/وسطی پنجاب، شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان سمیت کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں درمیانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

’اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ ،جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جبکہ شام اور رات کے اوقات میں بالائی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔‘

مزید پڑھیں:

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان طاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شمال اور شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وسطی اور شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہوئی، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارشیں بلتستان بلوچستان پشگوئی جنوبی پنجاب چترال سوات شانگلہ کشمیر کوہستان گلگت گلیات مانسہرہ محکمہ موسمیات مرطوب مری موسلا دھار

متعلقہ مضامین

  • مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل،الرٹ جاری ، پنجاب اور کے پی میں بارشیں متوقع
  • ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 90 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
  • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • پنجاب: رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے رپورٹ
  • پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کی پیشگوئی 
  • ریسکیو 1122 کی کارروائی، لاہور کے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا
  • امریکا میں بارشوں سے تباہی، درجنوں افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتا، گھر بہنے کی ویڈیو وائرل
  • پنجاب، بلوچستان میں بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی صورتحال برقرار،الرٹ جاری