اسلام آباد (اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں 11 سے 17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق شہری ندی نالوں، دریاؤں اور دیگر خطرناک مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں۔ سیاح حضرات محفوظ راستوں کا انتخاب کریں اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔پہاڑی علاقوں میں سفر کرتے وقت خا ص احتیاط برتیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔ گھروں کے اردگرد نکاسی آب کے نظام کو صاف رکھیں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔

کاشتکار حضرات فصلوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔یہ احتیاطی تدابیر آپ اور آپ کے خاندان کی حفاظت کے لیے ہیں۔محفوظ رہیے – ہوشیار رہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ