ہمک:فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی ، ہر طرف دھواں ہی دھواں ،ریسکیوآپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اوصاف نیوز) سہالہ کہوٹہ روڈ پر واقعہ فیکٹری میں آگ لگ گئی،آگ اے سی بنانے والی فیکٹری کے گودام میں لگی ،راولپنڈی اسلام آباد سے ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ..
فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ،آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں، ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے گودام میں اسکریپ کی موجودگی کے باعث آگ پھیلی ہے
،ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہےتفصیلات کے مطابق سہالہ:وفاقی ضلع اسلام آباد کے علاقہ ماڈل ٹاؤن ہمک کے نزدیک سواں جوڑ میں نجی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،
سواں جوڑ میں MIA اے سی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے مالیتی نقصان جل کر راکھ کا ڈھیر میں تبدیل، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیںآگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی .
عینی شاہدین کے مطابق آگ صبح 6 بجے کے قریب لگیریسکیو 1122،پولیس تھانہ ہمک اور فائر برگیڈ فوری موقع پر پہنچ گئے،آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔
ریاض اور جدہ میں جائیداد کی خریدو فروخت ، سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیکٹری میں
پڑھیں:
اسلام آباد ، سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں جا گری ، 17 مسافر زخمی
اسلام آباد سنگجانی کے قریب موٹر وے پر مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 زخمیوں کو پمز جبکہ 5 کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بتائی گئی ہے، متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
آزادکشمیر : جہلم ویلی میں کلائوڈ برسٹ ، متعدد مکان تباہ، گاڑیاں اور موٹرسائیکل متاثر