نالہ بئیں کے سیلابی ریلے میں 60 افراد پھنس گئے، بروقت ریسکیو کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت کارروائی اور خدمات کو بھرپور سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ برساتی نالہ بئیں کے سیلابی ریلے میں 60 افراد پھنس گئے۔ریسکیو واٹر ٹیموں نے بروقت رسپانس کے ذریعے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا، ریلے میں پھنسے ہوئے افراد میں بچے، خواتین اور مرد شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت کارروائی اور خدمات کو بھرپور سراہا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی صورتحال برقرار،الرٹ جاری
ٹیکساس (اوصاف نیوز)امریکی ریاستوں ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سب کچھ بہا لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث نیومیکسیکو میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں سے ریوریڈوسو دریا کی سطح بیس فٹ تک بلند ہوگئی۔
ٹیکساس میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سیلاب کے باعث ہلاکت افراد کی تعداد 119 تک پہنچ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق 171 افراد تاحال لاپتا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیکساس میں آنے والے سیلاب کو ”بڑا قدرتی سانحہ“ قرار دیا تھا اور ریاست کی مدد کے لیے وفاقی وسائل کا استعمال شروع کیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ خاندان آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تاکہ نقصانات کا جائزہ لے سکیں، جبکہ مقامی حکام امدادی، بازیابی اور صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
حوثیو ں جنگجووں نےاسرائیل جانیوالے جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ویڈیووائرل