حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، حفیظ سنٹرمیں آتشزدگی کا واقعہ کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے، حفیظ سنٹر پلازہ میں داخلی دروازوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے،تہہ خانہ میں متاثرہ دکانوں کے تاجران اپنا مال نکال رہے ہیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو کے مطابق آپریشن میں 25 فائر گاڑیوں اور دو اسنارکلز کا استعال کیا گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینئررہنماشیخ فیاض کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں کسی دکان کو آگ سے نقصان نہیں پہنچا ہے۔دھویں سے کمپیوٹرز لیب ٹاپ اور فون متاثر ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب پولیس نے حفیظ سنٹر کے تاجران کو بھی اندر جانے سے روک دیاہے۔ دکانداروں نے شکوہ کیا کہ ہمیں اندرکیوں جانے سے روکاجارہاہے؟ اندرجائیں گے توسامان کے نقصان کاجائزہ لے سکیں گے۔
متعلقہ یونین کے عہدیداران موقع سے غائب ہیں۔گلبرگ کے علاقے میں واقع لاہور کے مصروف ترین تجارتی مراکز میں سے ایک حفیظ سینٹر کے تہہ خانے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آگ تہہ خانے میں لگی اور تیزی سے دھواں پوری کثیر عمارت میں پھیل گیا جس میں الیکٹرانکس کی سینکڑوں دکانیں اور دفاتر موجود تھے۔ اگرچہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر شہر بھر کی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی کے اقدامات کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر میں اچانک دوپہر کے وقت آگ لگ گئی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق بیسمنٹ میں دھواں بھر گیا تھا۔ ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام جاری تھا۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف تھے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق امکان یہی لگ رہا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ٹریفک پولیس حکام نے بھی لبرٹی سے آنے والی ٹریفک کو ڈائیورشن لگا دی تھی اور شہریوں کو متاثرہ جگہ سے دو ر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں تھیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حفیظ سینٹر کے مطابق کی اطلاع
پڑھیں:
پشاور، مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
فائل فوٹوپشاور کے علاقے کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔