پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا، حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن مکمل ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی آخری بعد از حج پرواز آج جمعرات کی رات 8 بج کر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی۔ پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41 ہزار 500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔
پی آئی اے کا حج آپریشن کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا، حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کئے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا، حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات کی جانب سے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔