اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی جانب سے وی پی این فراہم کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 8 سروس فراہم کرنے والے اداروں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے، 4 اداروں کو آپریشنز شروع کرنے کی باضابطہ اجازت بھی دے دی گئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق، اتھارٹی کو اب تک وی پی این سروس فراہم کرنے والے 9 اداروں کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم رجسٹریشن کے عمل کو سست قرار دینا درست نہیں ہوگا کیونکہ یہ عمل موجودہ پالیسی ہدایات کے مطابق جاری ہے۔

اتھارٹی کے مطابق وی پی این فراہم کنندگان کی رجسٹریشن کا مقصد صارفین کے مفادات کا تحفظ، سیکیورٹی کا مؤثر انتظام اور شعبے کی ترقی ہے، اس عمل سے نہ صرف صارفین کو بہتر خدمات حاصل ہوں گی بلکہ رجسٹرڈ اداروں کے حقوق کا تحفظ بھی ممکن بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کی کوئی خاص تعداد مقرر نہیں کی گئی اور یہ سلسلہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی درخواست پر شروع کیا گیا اس حوالے سے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی انڈسٹری نے بھی باقاعدہ طور پر رجسٹریشن کے عمل کی درخواست کی تھی۔اتھارٹی کے مطابق، وی پی این فراہم کنندگان کو مختلف طریقہ کار کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے، غیر رجسٹرڈ سروسز کے خلاف موجودہ پالیسی کے تحت اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی رجسٹریشن کے مطابق

پڑھیں:

حکومت کا جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر صرف 20منٹ میں طے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے جڑواں شہروں کے درمیان سفر صرف 20 منٹ میں طے ہوگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں طلال چوہدری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مارگلہ سے راولپنڈی صدر تک ریل منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی جبکہ ٹرین سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ ہفتے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جائیں گے ، منصوبے کے لیے جدید ٹرین درآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو تیز، آسان اور معیاری سفری سہولت فراہم کرے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ ویژن عوام کو سہولت دینا ہے اور اس منصوبے سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ٹرین سروس کم خرچ اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم کرے گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • بدین: سیاف کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکاء نعرے لگا رہے ہیں
  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • پاکستان سے عراق جانے والے مرد زائرین پر سخت شرائط عائد
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • ایجادات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، جانئے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف
  • سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ