اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش اہلخانہ کی جانب سے وصول نہ کیے جانے پر سندھ کے محکمہ ثقافت نے ان کی تدفین کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں۔ ورثا اگر لاش وصول کر کے تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت ان کا وارث ہو گا۔

سندھ کے محکمہ ثقافت نے ڈی آئی جی جنوبی کے نام جاری نوٹیفیکیشن میں درخواست کی ہے کہ قانونی ضوابط مکمل کرنے کے بعد لاش محکمہ ثقافت کے حوالے کی جائے تاکہ تدفین کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: باپ کا لاش لینے سے انکار مگر حمیرا اصغر نے اپنے والد سے متعلق آخری انٹرویو میں کیا کہا تھا؟

نوٹیفکیشن میں وزیرِ ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے ورثا کی جانب سے لاش وصول نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث نہیں سندھ حکومت محکمہ ثقافت وارث ہے۔ نوٹیفیکیشن میں محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل منور ماشر کو باضابطہ کارروائی مکمل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے گزشتہ روز بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کے بعد اداکارہ سونیا حسین سمیت کئی افراد نے ان کی تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کی اجازت مانگی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حمیرا اصغر پوسٹ مارٹم حمیرا اصغر تدفین حمیرا اصغر موت حمیرا اصغر والد سندھ محکمہ ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حمیرا اصغر پوسٹ مارٹم حمیرا اصغر تدفین حمیرا اصغر موت حمیرا اصغر والد سندھ محکمہ ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ سید ذوالفقار علی شاہ محکمہ ثقافت لاش وصول

پڑھیں:

میں حمیرا اصغرکا بھی بھائی ، گورنر سندھ نے تدفین کے انتظامات کا اعلان کر دیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے۔ کہا اگر لواحقین پیچھے ہٹیں تو میں جنازہ بھی خود پڑھاؤں گا، ہم بیٹیوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات خود کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے شہریوں کے دکھ میں شریک ہوتا ہوں، ویسے ہی حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اگر لواحقین تجہیز و تکفین کا بندوبست نہیں کرتے تو وہ خود ذمہ داری نبھائیں گے۔ انہوں نے گورنر ہاؤس کے پیش امام کو نماز جنازہ پڑھانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اور ناموس کی قدر جانتے ہیں۔ ایک جواں سال بیٹی کی لاش اگر دفنانے والا کوئی نہ ہو تو یہ پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
گورنر سندھ نے واضح کیا کہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام اخراجات اور انتظامات وہ خود کریں گے تاکہ ایک معزز خاتون کو باعزت انداز میں رخصت کیا جا سکے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے
  • میں حمیرا اصغرکا بھی بھائی ، گورنر سندھ نے تدفین کے انتظامات کا اعلان کر دیا
  • حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 9 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف، کیس معمہ بن گیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا معاملہ ، ذمہ داری کس نے لی
  • چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی کی اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین سے اپنی بچی کی تدفین کی اپیل
  • اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضا مند ہوگئے، تدفین کب ہوگی؟
  • محکمہ ثقافت سندھ کا حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ
  • حمیرا اصغر لاوارث نہیں، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا اداکارہ کی تدفین کروانے کا فیصلہ
  • حمیرا اصغر لاوارث نہیں‘ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا اداکارہ کی تدفین کروانے کا فیصلہ’